کراچی: کرونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر سندھ حکومت نے جمعہ سے پی ایس ایل کے میچز بند اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میچز کرارہے ہیں،لیکن مزید رسک نہیں لے سکتے۔
آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل،پی ایس ایل فائیو کا میچ ہوگا لیکن شائقین کو اسٹیڈیم جاکرمیچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تماشائی صرف ٹی وی اسکرین پر میچ دیکھ سکیں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچ کرارہے ہیں۔ مزید رسک نہیں لے سکتے۔
وزیراعلی سندھ نے کمشنر کراچی کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر کے اس فیصلے پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اجلاس کے دوران ہی فون کر کے کرکٹ بورڈ کے حکام کو وزیر اعلی سندھ کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔
اجلاس میں کمشنر کراچی نے لاہور اور کراچی کے درمیان جاری میچ کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات پر بھی بریفنگ دی۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری