دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا کے واردنیا بھر میں جاری: کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ بھی کرونا وائرس کا شکار

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ٹوکیواولمپکس کو ایک سال کے لیےموخرکردینے کی تجویز پیش کر دی

کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کینیڈین وزیراعظم نے بھی اپنے آپ کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

دوسری طرف ترکی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد ترکی نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

کھیل کے میدان میں تماشائیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی اور ملک سے باہر جانے والے ملازمین کو خصوصی اجازت نامہ لینا ہوگا۔

پرائمری اور سیکینڈری اسکولز کو 16 مارچ سے ایک ہفتے کے لیے بند کیا جائے گا۔ طلبہ کو تعلیم آن لائن اور ٹی وی پر دی جائے گی۔

صدارتی ترجمان ابراہیم خالد کے مطابق یونیورسٹیاں دو ہفتے کے لیے بند ہوں گی۔

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ٹوکیواولمپکس کو ایک سال کے لیےموخرکردینے کی تجویز پیش کر دی۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ خالی میدانوں میں کھیلنے سے اولمپکس کو موخرکرنا بہترہے، رواں سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کو ایک سال کے لیے موخر کر دینا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور یورپ کے ساتھ جلد تعلقات کی بحالی کی امید بھی ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے سفری پابندیاں عائد کرنے سے پہلے وہ یورپی اتحادیوں سے مشاورت نہیں کر سکے کیونکہ انھیں فوری فیصلہ کرنا تھا.

About The Author