دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 سندھ بھر میں تعلیمی ادارے تیس مئی تک بند رہیں گے

کابینہ نے صوبے بھر میں مدارس بند رکھنے کیلئے صوبائی وزیرِاطلاعات ناصر شاہ کو ٹاسک دے دیا۔بلوچستان میں بھی اکتیس مارچ تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے

سندھ بھر میں تعلیمی ادارے تیس مئی تک بند رہیں گے۔ سندھ حکومت نے اعلان کردیا۔

وزیرِتعلیم سعید غنی کہتے ہیں میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی ہوں گے۔ امتحان کب ہوں گے؟ اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔

کابینہ نے صوبے بھر میں مدارس بند رکھنے کیلئے صوبائی وزیرِاطلاعات ناصر شاہ کو ٹاسک دے دیا۔بلوچستان میں بھی اکتیس مارچ تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے

صوبے میں پھیلتے کورونا وائرس کو روکنے کیلئے سندھ حکومت  کےبڑے اقدامات،،، وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت رات گئے ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے تیس مئی تک بند رکھے جائیں گے،،صوبائی  وزیر تعلیم سعید غنی نے بتایا کہ  نویں اور دسویں جماعت کے سولہ مارچ کو ہونے امتحانات بھی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی کابینہ نے مدارس کو بند کرنے کیلئے وزیراطلاعات ناصر شاہ کو ٹاسک دے دیا  ،، ناصر شاہ   نے بتایا کہ مذاہبی اجتماعات کے حوالے سے علما سے مشاورت کی جائے گی۔

سندھ کابینہ کے اجلاس میں ارکان نے عوامی اجتماعات اور شادی کی تقریبات سے گریز کا مشورہ بھی دیا۔ مذہبی تقریبات کو ڈپٹی کمشنر کے اجازت نامے سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے ایڈوائزی جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

About The Author