دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

12مارچ2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر
صاحبزادہ وحید کھرل
بیوروچیف
ڈیلی سویل

بہاولنگر تھانہ سٹی اے ڈویژن ماڈل تھانہ، رواج پرانا۔ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں کروڑوں روپے خرچ کرکے تھانے میں نیا نظام رائج کرتے ہی نئے تھانہ جات کو تو ماڈل بنادیا

جس کے ساتھ ساتھ تھانہ میں سٹاف بھی کافی حد تک ماڈل ہی تعینات کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود کوئی نہ کوئی ایسا تھانیدار تعینات ہو جاتا ہے

جو کہ ماڈل تھانے کی ساکھ کو خراب کرنے میں اہم کردار کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ میں ایک ماہ قبل مقدمہ نمبر 20/65بجرم 376 مدعیہ ثوبیہ بی بی دختر نذیر احمد سکنہ بستی جوڑانہ نے بر خلاف محمد یٰسین ولد محمد اسحاق سکنہ دیہہ کے خلاف درج کروایا

جس کا تفتیشی غلام رسول اسسٹنٹ سب انسپکٹر مقررہوا۔ مقدمہ علاقہ کے بآثر افراد کی پلاننگ کے تحت پولیس کی معاونت کے ساتھ درج ہوا۔ جس کی مدعیہ بھی پیشہ ور تھی جو کہ کارروائی ڈالنے کی غرض سے عارضی طور پر بستی جوڑانہ میں رہا ئش پذیر ہوئی

اور تقریباً پندرہ دن ہی علاقے میں قیام کیا۔ مقدمہ کے اندراج سے پولیس کی کمیٹی نکل آئی اور آغاز سفر شروع ہو ا۔ ثوبیہ بی بی جس نے ایف آئی آر میں اپنا نام بھی درست نہ لکھوایا اور اپنے شناختی کارڈ کے بجائے شناختی کارڈ نمبر بھی حنیفاں بی بی کا درج کروایا تاکہ

گھرانے کا سٹیٹس نہ سامنے آسکے اور ملزم گرفتار کروا کر بآثر افرادنے روپوش کروا دیا۔ آغاز میں ہی تھانیدار نے ملزم سے45000/-روپے پہلی رقم وصول کی اور بعدازاں 12000/- روپے ڈی این اے کی ٹیسٹ فیس کے علاوہ7000/- روپے گاڑی کے کرایہ کی مد میں لیے۔

یہ مقدمہ زنا بالجبر کی بجائے زنا باالرضا کا درج ہونا چاہیے تھا۔ آخر کا ر مقدمہ درج کروانے والوں نے ڈراپ سین کرتے ہوئے ملزم فریق کے ورثاء کے ساتھ گیارہ لاکھ روپے وصو ل کرکے صلح کے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے ضمانت کروائی

اور اس رقم سے کئی گھروں کے چولہے گرم ہو گئے۔ جس میں تقریباً چار لاکھ روپے ماڈل تھانہ اے ڈویژن پولیس کے بھی حصہ میں آیا۔ اگر اس مقدمہ کی انکوائری کروائی جائے

تو دودھ کادودھ اور پانی کا پانی نکل آئے گا۔ اگر کوئی باعزت گھرانے کی خاتون ہوتی تو وہ مقر تو سکتی تھی لیکن اتنی رقم کے عوض صلح کے ہرگز بیان نہ دیتی۔

اعلی حکام کو چاہئے کہ ایسے جرم کے مقدمات کو میرٹ پر درج کیا جائے اور جرم کے مطابق ایف آئی آر درج ہو۔


بہاولنگر

منچن آبادڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر منچن آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، منشیات فروش گرفتار ،قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج –

تفصیلات کے مطابق جرائم کے سدباب اور مجرمان کی سرکوبی کے لیے کاروائیاں جاری ہیں، منچن آباد پولیس نے ایس ایچ او سب انسپکٹر عبدالرزاق کی سربراہی میں عادی منشیات فروش جاوید شمعون کے خلاف سیم پلی سورج پورہ میں کاروائی کے دوران گرفتار

کرکے قبضہ سے 1270گرام چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کردیا،اس موقع پر ایس ایچ عبدالرزاق ے کہا ہے کہ تھانہ منچن آباد کے علاقہ سے جرائم پیشہ عناصر کا صفایا کر دینگے ،

جرائم پیشہ افراد معاشرے کے لیے ناسور ہیں ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔علاقہ کو امن کا گہوارہ بناکر ہی دم لیں گے ،شہریوں کے جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کو گرفتا کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے پولیس اپنا کردار ادا کرے گی۔

تاکہ اپنی نوجوان نسل کو ان ناسوروں سے محفوظ کرسکیں ۔جرائم کی روک تھام کے لیے ناکہ بندی اور موثر گشت کا سلسلہ بھی جاری ہے،

تاکہ جرائم کے خاتمہ کو ممکن بنایا جاسکے۔ عوامی تعاون اور آگاہی کے ذریعے پولیس افسران معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں،


بہاولنگر

ایگل اسکواڈ کی جرا ئم پیشہ افرا د کے خلاف بھر پور کا روا ئی اے کیٹیگری کے ملزم اشتہا ری سمیت 108ملزمان گر فتا ر، ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے سا ت کلو چر س سمیت،

684لیٹر شراب 03چا لو بھٹیاں،اسلحہ اور چوری شدہ الیکٹر ونکس کا گھر یلو سا ما ن بھی بر آمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطا بق ڈی پی او بہا ولنگر قدوس بیگ کی ہد ایت پر

ایگل اسکواڈ نے متعدد تھا نہ جا ت کے علا قہ میں کا روا ئیاں کر تے ہو ئے عر صہ دراز سے مفرور قتل و ڈکیتی کا اشتہا ری ملزم سمیت 108ملزمان کو گر فتا ر کر تے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے

ساڑھے سا ت کلو چرس،684لیٹر شراب،03عدد چا لو بھٹیا ں،اسلحہ سمیت گھر یلو الیکڑ ونکس ما لیتی ایک لاکھ پچا س ہزار کا سامان بھی برآ مد کر لیا

ایگل اسکوا ڈ نے دوران ناکہ بندی و موثر گشت سے جرا ئم کے خا تمے کو یقینی بنانے کے لیے 57بلانمبری مو ٹرسا ئیکلوں کو بھی متعد د تھا نہ جا ت میں بند کر دیا۔

اس موقع پر انچا رج ایگل اسکواڈ سب انسپکٹر عبد الرؤف نے کہا کہ ڈی پی او بہا ولنگر کی ہدایت پر جرا ئم پیشہ افراد کے خلا ف کا روا ئیاں جا ری رہیں گی،

تاکہ ضلع بھر میں جرا ئم کا خا تمہ ممکن ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کالے شیشے وا لی گا ڑیوں، بلا نمبری موٹرسا ئیکلوں اور بالخصو ص کا ریں وا رداتوں میں اکثر استعمال کی جا تی ہیں۔

اسی بنا ء پر ایگل اسکواڈ نے کا روا ئی کر تے ہوئے بلا نمبری 57 موٹر سائیکلوں کو بند کیا ہے تاکہ جرا ئم کی روک تھام کو ممکن بنا یا جا سکے۔


بہاولنگر

بہاولنگر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کرپشن کو اجاگر کرنے پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر حواس باختہ ہو گیا ہسپتال میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی اور کہا کہ

کوئی بھی صحافی ہسپتال میں رپورٹنگ نہیں کر سکتا اور ایم ایس آفس میں بھی آنے پر صحافیوں کا داخلہ سختی سے منع کر دیا جو کہ ایم ایس اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیئے یہ سارا کھیل کھیل رہا ہے

یہ آزادی صحافت پر حملہ ہے کیوں کہ گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہونے والی کروڑوں روپے کی کرپشن کے انکشافات میڈیا ٹیموں نے شائع کیے تھے

جس پر اینٹی کرپشن بہاولپور اور بہاولنگر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن عبدالقیوم کرپشن کی انکوائری کر رہے ہیں بائیو میڈیکل گیس آکسیجن کی مد میں بھی لاکھوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے جس کے انکشافات میڈیا نے کیے ہیں

اب ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر ڈاکٹر انعام اللہ جمالی نے حواس باختہ ہو کر اپنے دفتر میں صحافیوں کا داخلہ منع بند کرنے کااسائن بورڈ آویزاں کردیا ہے

جس پر صحافتی تنظیموں کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئ ہے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ،وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری سے مطالبہ کیا ہے کہ

فوری طور پر ایم ایس ڈاکٹر انعام اللہ جمالی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر سے تبدیل کیا جائے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہونے والی لاکھوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کروائی جائیں

تفصیلات کے مطابق صحافیوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والی لاکھوں روپے کی کرپشن کو منظر عام پر لایا جس پر اعلیٰ افسران نے ایکشن لیتے ہوئے

ایڈمن ڈی ایچ کیو ہسپتال عمر فاروق کو ان کے عہدہ سے فارغ کر کے پی ایم یو ملتان رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

جو کہ بڑی کرپشن میں ملوث تھااس کرپشن کو اجاگر کرنے پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر ڈاکٹر انعام اللہ جمالی حواس باختہ ہو گیا

اور اس نے ہسپتال میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی اس لیئے لگائی گئی ہے کہ ایم ایس اپنی کرپشن کو چھپا سکے.


بہاول نگر۔

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کے مسائل کو حل کر نے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا

اور سپیشل بچوں کے لیے سہولیات کی فراہمی میں تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ۔ یہ بات انہوں نے سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کے بچوں کے مسائل سے متعلق ڈی سی آفس میں ایک خصوصی اجلاس میں کہی۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر اور سپیشل بچوں کے والدین بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو سپیشل بچوں کے ڈس ایبل سرٹیفیکیٹ کے فوری اجرا سمیت ہیلتھ کارڈز میں پیش رفت کی ہدایات جاری کی۔

ڈپٹی کمشنر نے سپیشل بچوں کو جوسز اور کھانے پینے کی اشیاء بھی پیش کیں اور ہدایات کی کہ آیندہ بچوں کے مسائل انکی دہلیز اور اداروں میں حل ہونے چاہئیے اور وہ اس ضمن کسی شکایت اور غفلت کو برداشت نہیں کریں گے۔


بہاولنگر

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن اور مظلوم کو انصاف فراہم کرناپولیس کافرض ہے۔جواد حیدرایس ایچ او تھانہ گھمنڈ پور-

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ گھمنڈ پور جواد حیدر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد ،

مجرمان اشتہاری منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کے ویژن کیمطابق مظلوم کو انصاف اور میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا گیا ہے

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے علاقہ تھانہ کو کرائم فری بنانے کے لئے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے گشت کو موثر اور تفتیش کو جدید خطوط پہ استوار کیا جا رہا ہے

میرٹ کی پالیسی کو فروغ دے رہے ہیں علاقہ مکینوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنا پولیس کے مثبت امیج کے لئے ضروری ہے عوام دوست پالیسی پر عمل پیرا ہیں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ہر جمعہ نماز کی ادائیگی کے بعد مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں تاکہ عوام کے مسائل موقع پر حل ہو سکیں اور انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جاسکے..

About The Author