دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان گرفتار

میر شکیل الرحمن نے زمین کس سے خریدی؟ کتنے کی خریدی؟ اس بابت بھی تحقیقات کا جواب نہیں دیا،

قومی احتساب بیورو لاہور نے جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتار کر لیا، میر شکیل پر میرٹ کے برعکس پلاٹ حاصل کرنے کا الزام ہے۔۔۔

جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان نیب طلبی پر تفتیش کیلئے پیش ہوئے،،، مگر تفتیشی افسران کو مطمئن نہ کر سکے،، جس پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے،،

میر شکیل کو سابق وزیراعلی نواز شریف سے مبینہ طور پر میرٹ کے برعکس لاہور میں چون کنال قیمتی اراضی لیز پر حاصل کرنے کے الزام میں طلب کیا گیا تھا،،

میر شکیل الرحمن نے زمین کس سے خریدی؟ کتنے کی خریدی؟ اس بابت بھی تحقیقات کا جواب نہیں دیا،

نیب نے میر شکیل الرحمان کے جواب کا جائزہ لینا شروع کر دیا، جبکہ اراضی سے متعلق ایل ڈی اے سمیت دیگر اداروں سے ریکارڈ طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،،

میر شکیل دوپہر تین بجے نیب میں پیش ہوئے،، اس سے پہلے انہوں نے پانچ مارچ کو پیشی بھگتی۔۔۔

About The Author