دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس کا خوف: لیور پول کے کوچ نے ہاتھ بڑھانے والے شائقین کو کھری کھری سنادی

دنیا بھر میں پھیلنے والے کرونا وائرس نے جہاں ہر طرح کی سرگرمیوں کو متاثر کیا وہاں سب سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔

کرونا کا خوف میدانوں تک پہنچ گیا۔ چیمپینز لیگ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف لیور پول کے میچ میں کوچ غصہ ہو گئے۔

لیور پول کے کوچ نے ہاتھ بڑھانے والے شائقین کو کھری کھری سنادی اور کہا کہ آپ جانتے نہیں کہ کورونا کی وجہ سے ہاتھ ملانا صحیح نہیں۔

میچ کے دوران دونوں کوچز نے بھی ہاتھ نہیں ملائے بلکہ کہنی ٹکرا کر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے پہلے اٹلی میں کررونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے اٹالین سیری اے کے میچ کے دوران

یووینٹس اور انٹرمیلان کا میچ خالی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جس میں اسٹار فٹبالر،  تماشائی نہ ہنے کے باوجود  فرضی طور پر مداحوں سے ہاتھ ملاتے رہے۔

About The Author