دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تحریک انصاف کی حکومت خیبر پختونخوا میں ہی دفن ہوگی، صوبائی صدر امیر مقام

تحریک انصاف کورونا وائرس بن چکا ہے عمران خان تربوز کے مانند ہے جو اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ ہے

مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام نے پشاور بی آر ٹی کو لیٹرین بنانے کا منصوبہ قرار دیا دیا ہے۔۔کہتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت خیبر پختونخوا میں ہی دفن ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے صدر امیر مقام پشاور پریس کلب میں میٹ دی پریس تقریب سے خطاب کر ریے تھے۔۔ان کا کہنا تھا کہ

تحریک انصاف ملک کے لئے کورونا وائرس بن چکا ہے عمران خان تربوز کے مانند ہے جو اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ ہے۔۔

پشاور میں بی آر ٹی کا منصوبہ لیٹرینوں کے منصوبے میں تبدیل ہوچکا ہے۔۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے اٹھنے والی تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں ہی دفن ہوگئی۔۔۔

مسلم لیگ ن متحد ہے وارنٹ گرفتاری کے باوجود بھی ملک میں واپس ایا ہوں ۔۔شہباز شریف بیمار بھائی کی وجہ سے لندن میں قیام پذیر ہے ۔۔جلد واپس آئیں گے۔

About The Author