نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی کمپنی آرامکو نے یکم اپریل سے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا

کمپنی تیل کی قیمتوں میں چار سے آٹھ ڈالر فی بیرل کمی بھی کرے گی جس کا فاہدہ یورپ اور امریکہ کو ہوگ

سعودی عرب میں تیل نکالنے والی کمپنی آرامکو کی جانب  سےیکم اپریل سے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمپنی تیل کی قیمتوں میں چار سے آٹھ ڈالر فی بیرل کمی بھی کرے گی جس کا فاہدہ یورپ اور امریکہ کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی آرامکو نے یکم اپریل سے خام تیل  کی یومیہ پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی آرامکو نے کہا ہے کہ کمپنی آئندہ ماہ یکم اپریل سے اپنی تیل کی پیداوار بڑھا کر روزانہ ایک کروڑ 23 لاکھ بیرل کر دے گی۔

پیداوار میں روزانہ اضافے کی مقدار تین لاکھ بیرل ہو گی۔

آرامکو کی جانب سے سعودی سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق کمپنی نے اپنے صارفین کے ساتھ اتفاق کیا ہے کہ یکم اپریل سے تیل کی پیداوار 12.3 ملین بیرل روزانہ کے حساب سے ہو گی۔

بیان کے مطابق پیداوار میں اضافے کے مثبت اور طویل مدتی مالی اثرات ہوں گے۔

خیلجی حصص مارکیٹوں میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا۔ آرامکو کے حصص کی قیمت گذشتہ دن کے 8.64 ڈالر فی شیئر سے بڑھ کر 8.91 ڈالر ہوگئی۔اس سے قبل کمپنی کی درخواست پر آرامکو شیئرز میں ٹریڈنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 11:48 سے معطل کی گئی تھی۔

تیل کی قیمتوں میں 30 سال میں ایک دن کی سب سے بڑی کمی کے بعد منگل کے روز اضافہ ہوا۔

گاہگوں کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق سعودی آرامکو تیل کی قیمتوں میں چار سے آٹھ ڈالر فی بیرل کمی کرے گا، جس سے  شمال مغربی یورب اور امریکہ کو سب سے زیادہ ڈسکاؤنٹ ملے گا۔

About The Author