دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانوی وزیر صحت بھی کورونا وائرس کا شکار

بیڈفوڈ شائر سے رکن پارلیمنٹ کو آئیسولیشن میں رکھ دیا گیاہے

مانچسٹر: برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر صحت اور کنزرویٹو جماعت کی رکن قومی اسمبلی ناڈن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی پہلی برطانوی رکن پارلیمنٹ ناڈن ڈوریز نے کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد انھوں نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں اور خود کو اپنے گھر میں الگ تھلگ کر لیا ہے۔

ناڈن ڈوریز گذشتہ ہفتے وزیراعظم بورس جانسن اور سینکڑوں اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگز میں شریک رہی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق  وزیراعظم اور اراکین کو بھی احتیاطی ٹیسٹ تجویر کئے جا سکتے ہیں۔

About The Author