دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار کھلاڑی بین کٹنگ، پاکستان میں اپنی شادی کی تیاروں میں مصروف

بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ نے سوشل میڈیا پرپیغامات کے ذریعے اس کا اظہار کیا۔

ایک طرف ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو اختتام کی جانب گامزن ہے۔ ٹیمیں پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے کوششوں میں لگی ہیں، دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی بین کٹنگ اور انکی منگیتر ایرن ہالینڈ پاکستان میں اپنی شادی کی تیاروں میں مصروف ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ اور منگیتر ایرن ہالینڈ جو پی ایس ایل میں پریسنٹر ہیں پاکستان کے مشہور بازاروں میں اپنی شادی کے لیے شاپنگ کررہے ہیں۔

بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ نے سوشل میڈیا پرپیغامات کے ذریعے اس کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر بین کٹنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مونوگرام کے ساتھ روائتی جامنی رنگ کے کورٹ اور پیلی ٹائی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔

اس پوسٹ میں انہوں نے اپنی منگیترایرن ہالینڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شادی کا جوڑا مل گیا جبکہ ایرن ہالینڈ نے بھی پاکستان کے مقامی عروسی لباس زیب تن کئے تصویریں شیئر کیں اور بین کٹنگ سے شادی کے جوڑے سے متعلق سوال بھی کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھر بھرپور ردعمل دیکھنے میں آیا، دنیا بھر میں موجود ایرن اور بین کٹنگ کے فینز بڑی اسے پسند کررہی ہے اور شادی سے متعلق سوالات بھی کررہے ہیں۔

About The Author