ڈیرہ غازیخان: ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ تاحال وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔
بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ کوہ سلیمان پر بارش سے برساتی ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق برساتی نالوں میں پانی کا بہاؤ فی الحال معمول کےمطابق ھے تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے والی بارشوں کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کو متحرک کردیا گیا ہےاوربرساتی ندی نالوں سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کو غیرضروری طور پر سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
جبکہ راکھی گاج کےمقام پرلینڈ سلائیڈنگ کی وجہ کوئٹہ روڈ ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ ٹریفک کی بحالی کیلئے ہیوی مشینری کو طلب کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب فلڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق برساتی نالہ سنگھڑ میں پانی کا بہاؤ 24ہزار64 کیوسک اور نالہ کوڑامیں پانی کی سطح 8ہزار 96 جبکہ برساتی نالہ سخی سرور میں پانی کا بہاؤ 451 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون