اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب چاند تارا کے جنگل میں یوم پاکستان کی پریڈ کی ریہرسل کے دوران ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ کو سیکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طیارہ آبادی سے دور جنگل میں گرا ہے جس کے سبب آگ نے شدت اختیار کرلی ہے۔
انتظامیہ کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ جنگل ہونے کی وجہ سے وہاں رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ کو سیکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جائے حادثہ کے نزدیک ہی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ایمپلائی کالونی بھی موجود ہے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا کہ پاک فضائیہ کا طیارہ ایف 16 شکر پڑیاں کے قریب گرکر تباہ ہوگیاہے۔ طیارہ 23مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کےلیے محو پرواز تھا۔
حادثے کی تحقیقات کےلیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیاہے جو حادثے کی وجوہات کا پتہ چلائےگا۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئی ہیں،ت
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ