دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اٹلی میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری

مہلک وائرس سے چار سو تریسٹھ افراد ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار سے بڑھ چکی ہے

اٹلی میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، اب تک مہلک وائرس سے چار سو تریسٹھ افراد ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

اٹلی کے وزیراعظم نے وائرس کے پھیلاؤ کو اٹلی کی تاریخ کی ’سیاہ ترین گھڑی‘ قرار دیا ہے۔ اٹلی میں متاثرہ شہروں میں داخلے اور نکلنے پر پابندی ہوگی،

خلاف ورزی پر 3 ماہ قید کی سزا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ وائرس کے بڑھتے خوف کے باعث جیلوں میں ہنگامے شروع ہوگئے قیدیوں نے ڈوزا جیل کو آگ لگادی، اب تک ہنگاموں میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اٹلی کی خوبصورتی کو کرونا کا گہن لگ گیا۔ چین کے بعد یورپی ملک اٹلی میں مہلک وائرس نے پنجے گاڑ لیے

وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز ہوچکی ہے

اٹلی کے وزیراعظم نے وائرس کے پھیلاؤ کو اٹلی کی تاریخ کی ’سیاہ ترین گھڑی‘ قرار دے دیا

حکام نے وائرس کی روک تھام کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلا دیا ہے۔

وائرس کے بڑھتے خوف سے شہر بولوگنا کی مختلف جیلوں میں موجود قیدیوں میں جھڑپوں کے دوران متعدد افراد ہلاک ہوگئے

ملک میں لاک ڈاون کے بعد قیدیوں سے اہلخانہ کو اجازت نہ ملنے کے باعث جیلوں میں ہنگامے شروع ہوئے

ہنگاموں کے دوران قیدیوں نے ڈوزا جیل کو آگ لگا دی ،جیل میں 800 سے زائد قیدی موجود ہیں جبکہ 350 سے زائد اہلکار جھڑپوں پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

دوسری جانب ملک میں صرف ان لوگوں کو سفر کرنے کی اجازت ہے جن کے پاس گھر سے نکلنے کی کوئی ٹھوس وجہ ہے

متاثرہ شہروں میں داخلے اور نکلنے پر پابندی ہوگی جس کی خلاف ورزی پر 3 ماہ قید کی سزا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اسکولز اور یونیورسٹیز پہلے ہی 15 مارچ تک بند ہیں تاہم اب عوامی اجتماعات، کھیل اور مذہبی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اٹلی کی ایک تہائی آبادی پر مشتمل علاقے جس میں معروف سیاحتی مقام میلان اور وینس بھی شامل ہیں کو بالکل اسی طرح بند کردیا گیا ہے

جیسا چین نے وبا کے مرکز صوبہ ہوبائی کو بند کر رکھا ہے۔

About The Author