نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آمروں نے پاکستان کا آئین توڑا اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا،چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا لاہورہائیکورٹ بارمیں خطاب

اعلیٰ عدالتوں میں خواتین ججز تعینات کی جائیں

لاہور: آمروں نے پاکستان کا آئین توڑا اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا، پیپلزپارٹی نے مشکلات کے باوجود3بار جمہوری حکومت بنائی،چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا لاہورہائیکورٹ بارمیں خطاب۔

کہتے ہیں آصف زرداری کو بغیر کسی وجہ کے جیل میں رکھا گیا۔ کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ سوموٹوکے خلاف کم سےکم ایک اپیل کرنےکی اجازت ہونی چاہیےاوراعلیٰ عدالتوں میں خواتین ججز تعینات کی جائیں۔۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وکلا آمریت کیخلاف ایک آہنی دیوار بن چکے ہین ۔

انہوں نے کہا کہ  وکلا نے آمریت کیخلاف جدوجہد کی۔ آئین نے عدلیہ کو آزاد اور خود مختار ادارہ بنایا۔  ملک کا پہلا آئین جمہوری دور میں منظور کیا گیا۔ آمروں نے آئین کق مسخ کیا۔

ذوالفقار علی بھٹو کے پھانسی کو کسی نے قبول نہیں کیا، آصف علی زرداری کو بغیر کسی وجہ کے جھوٹے مقدمات میں قید رکھا گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ بینظیر بھٹو کے ساتھ انصاف ہوگا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے تجویزدی کہ خواتین ججز کی تعداد بڑھائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 1994 میں پانچ خواتین ہائیکورٹس کی ججز تھیں،لیکن جنسی تفریق کی وجہ سے کسی کو سپریم کورٹ نہیں بھیجا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کا حصول بنیادی حق ہے۔

About The Author