نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس: سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف کو بند کردیا گیا

آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، حفاظتی اقدامات کے طور پر اسکولوں کو بھی بند کردیا گیا

9 مارچ 2020

کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف کو بند کردیا گیا اور آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، حفاظتی اقدامات کے طور پر اسکولوں کو بھی بند کردیا گیا۔

سعودی عرب نے متحدہ عرب امارت سمیت 9 ممالک کا سفر معطل کردیا ہے۔ ان ممالک میں کویت، بحرین، مصر، عراق ، لبنان، اٹلی، جنوبی کوریا اور شام شامل ہیں۔

سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے شکار ممالک سے تعلق رکھنے والے اقامہ ہولڈر یا نئے ویزے پر آنے والے غیر ملکیوں کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

سعودی وزارتِ داخلہ نے مزید کہا ہے کہ فضائی کمپنیاں یقینی بنائیں کہ سعودی عرب آنے والے مسافروں کے پاس جہاز میں سوار ہونے سے پہلے سرٹیفکیٹ موجود ہو۔

وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر سعودی عرب میں فٹ بال سمیت تمام کھیلوں میں شائقین کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تمام اسکولوں، جامعات اور فنی تعلیم کے اداروں میں سوموار سے تاحکم ثانی تدریسی سرگرمیاں معطل کی جارہی ہیں۔

اس فیصلہ سے قبل سعودی عرب نے مشرقی صوبہ القطیف میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیےعارضی طور پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے جہاں گیارہ افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

About The Author