نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جامعہ پشاور: شدید مالی بحران کے باعث ادارے کی انتظامیہ نے ملازمین کو تنخواہ اور پنشن دینے سے معذرت کرلی

گورنر خیبرپختون خوا کہتے ہیں یونیورسٹی کو فنڈز دیں گے لیکن پہلے دیکھیں گے کہ رقم کہاں کہاں خرچ ہوتی ہے

9 مارچ 2020

ملک میں سرکاری جامعات کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا۔

پشاور یونیورسٹی میں مالی بحران کی وجہ سے انتظامیہ نے حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے پر اگلے ماہ سے ملازمین کی تنخواہواں اور پنشن کی ادائیگی سےا نکار کردیا ہے۔

وائس چانسلر کی جانب سے وزیراعلی کو فنڈز کے لیے خط بھی لکھا گیا، جس میں یونیورسٹی کے لیے ہنگائی بنیادوں پر 200 ملین جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد آصف کہتے ہیں مالی بحران یونیورسٹی بجٹ میں 350 ملین کے کٹ لگنے کے باعث پیش آیا ہے۔

گورنر خیبرپختون خوا کہتے یونیورسٹیوں کو رقم دیں گے لیکن پہلے دیکھیں گے کہ فنڈز خرچ کہاں ہوئے۔

فنڈز نہ ہونے کے باعث اس ماہ یونیورسٹی میں وی سی سے لیکر چوکیدار تک کی تنخوا میں دس سے بیس فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

دوسری جانب ٹیچرز ایسویسی پیوٹا نے بھی جامعہ کو بحران سے نکالنے کے لیے یونیورسٹی سے فوری بیل آوٹ پیکج کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

About The Author