نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس: قطر نے پاکستانیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی

یہ پابندی وزٹ ویزہ،فیملی وزٹ ویزہ اور اقامہ رکھنے والوں پر یکساں طور پر لاگو ہو گی۔

9 مارچ 2020

کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت ِ حال کے پیشِ نظر حکومتِ قطر نے 14 ممالک سے آنے والے مسافروں کے قطر میں داخلے پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔

ان ممالک کی فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے ۔ یہ پابندی وزٹ ویزہ،فیملی وزٹ ویزہ اور اقامہ رکھنے والوں پر یکساں طور پر لاگو ہو گی۔

سفارت خانہ پاکستان گزشتہ رات سے قطری وزارت ِ خارجہ سے مکمل رابطے میں ہے اور اس صورت حال کے حوالے سے ہونے والی کسی بھی پیش رفت سے اپنے ہم وطنوں کو آگاہ رکھے گا۔

قطر ایر ویز اور پی آئی اے کی پروازوں کے حوالے سے بھی آج صورت حال واضح ہو جائے گی۔

اس لیے پریشانی سے بچنے کے لیے پاکستان سے قطر آنے والے مسافر،  فی الحال سفر سے اجتناب کریں اور سفارت خانے سے جاری ہونے والی ہدایات اورحکومتِ قطر کے آئندہ اعلان کا انتظار کریں۔

اسی حوالے سے قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو مشورہ دیا جاتا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے فی الحال حتی الامکان گریز کریں جن میں عوامی شرکت ضروری ہو۔

مناسب امر یہی ہے کہ صورت ِ حال بہتر ہونے کا انتظار کیا جائے۔

About The Author