نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت کی ناکامیوں کا بوجھ عوام برداشت کر رہی ہے،بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی جو کہتی ہے وہ کر کے دیکھاتی ہے، صوبہ سندھ کے ٹیکس سیل ریٹ باقی صوبوں کی نسبت کم ہیں

چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی ناکامیوں کا بوجھ عوام برداشت کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا انہوں نے قومی معاشی مشیر کی بجائے آئی ایم ایف کے نمائندے کو قومی معاشی مشیر لگایا ہے جو پاکستان کے حقائق سے لاعلم ہے اور آئی ایم ایف کی پالیسیاں عوام پر نافذ کر رہی ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات آج لاہور میں منعقدہ  پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کی طرف سے معاشی بحران اور اس کے حل پر سیمینارسے خطاب میں کہی۔

انہوں نے کہا ملک کی تاریخ میں پہلی بار ریونیو تین ماہ میں محض 41 فیصد، ایک سال میں بجلی، گیس کے ٹیرف میں بے پناہ اضافہ، جی ڈی پی 1.8 سے گِر کر 0.6 فیصد تک پہنچ گیا اور بوجھ صرف عوام برداشت کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی جو کہتی ہے وہ کر کے دیکھاتی ہے، صوبہ سندھ کے ٹیکس سیل ریٹ باقی صوبوں کی نسبت کم ہیں اور ٹیکس کلیکشن زیادہ ہے۔سندھ بورڈ آف ریوینیو نے پر سال اپنے ٹیکس ہدف  مکمل کیئے ہیں

بلاول نے کہا صدر زرداری نے نعرہ لگایا تھا کہ پاکستان کو ایڈ (امداد) نہیں ٹریڈ (تجارت) کی ضرورت ہے۔مگر نااہل حکومت پاکستان کو مفلوج کرتے ہوئے چار میں سے تین سرحدیں بند کر کے بیٹھی ہے اور قرضوں کا انبار لگایا جا رہا ہے۔

About The Author