دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جہانگیر مخلص کی کتاب “میڈا کوٹ ڈیراور جاگ پیا” کی تقریب رونمائی

جہانگیر مخلص صاحب سرائیکی کے صف اول کے شعراء میں شمار ہوتے ہیں

رپورٹ : خالد نجیب

7مارچ 2020 کو جھوک فیضان فرید چنی گوٹھ میں جہانگیر مخلص صاحب کی کتاب میݙا کوٹ ݙراور جاڳ ولا کی تقریب رونمائی ہوئی یہ کتاب شعبہ سرائیکی ایریا سٹڈی بی زیڈ یو ملتان نے شائع کی یہ جہانگیر مخلص کی تیسری کتاب ہے

اس سے پہلے پرہ باکھ ( شعری مجموعہ) اور پندھیڑو ( سفرنامہ) شائع ہوچکی ہیں. جہانگیر مخلص صاحب سرائیکی کے صف اول کے شعراء میں شمار ہوتے ہیں اور انہیں خاص طور پر روہی چولستان کے سفیر کے طور پر جانا جاتا ہے.

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک نعت شریف اور خواجہ غلام فرید کی کافی سے ہوا. کمپیئرنگ کی خدمات معروف سرائیکی شاعر شاہد عالم شاہد نے دیں.

کونسلر لعلو نائچ ملک ذوالفقار نائچ نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انکا شکریہ ادا کیا. سب سے پہلے مشہور شاعر ادیب دانشور جناب محبوب تابش کو بلایا گیا تو انہوں نے اپنے سحر انگیز لہجے میں محفل کو جکڑ لیا.

انہوں نے کہا کہ بنگلہ کورائی کی طرح آج کا جھوک فیضان فرید کا یہ کٹھ بھی سرائیکی تحریک کے لیے تاریخی ثابت ہوگا. محبوب تابش کے بعد مظہر سعید گوپانگ ( بزم فرید رحیم یار خان ) شاہنواز خان مشوری (صدر سوجھل دھرتی واس) ملک ریاض سامٹیہ ( معروف ادب نواز شخصیت لیہ )

مہر صدیق (چیئرمین چنی گوٹھ ) نعمان گورگیج (چئیرمین یونین کونسل ترکری ) لالا اقبال بلوچ ( ڈویژنل صدد ایس ڈی پی) حسن معاویہ خان ( صدر بزم فرید رحیم یار خان) اکرم گورمانی ( اسلام آباد) امجد کلیار ( انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور) عباس ڈہر (شاعر ادیب) نے خطاب کیا..

ان کے بعد جہانگیر مخلص نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور عوام کی پرزور فرمائش پر اپنے شاعری بھی سنائی. آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر پروفیسر ممتاز خان کلیانی ( صدر شعبہ سرائیکی بی زید یو ملتان) جناب سردار عاشق خان بزدار ( معروف سرائیکی شاعر ادیب دانشور سیاسی اگوانڑ) جناب ڈاکٹر اشو لعل فقیر ( معروف سرائیکی شاعر ادیب دانشور) نے خطاب کیا.

سی ای او ہیلتھ بہاولپور جناب ڈاکٹر فرحت عباس کی طرف سے جہانگیر مخلص کے فرزند ارجمند فیضان فرید نے معزز مہمانوں کو سرائیکی وسیب کے پیلے رنگ کی چنریاں پہنائیں..

دیگر مہمانوں میں جناب پروفیسر ساجد اعوان ( قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد) لالہ سلیم خان ( ملتان) جناب امیر زادہ ہوت جام طارق ڈاکٹر عبداللہ سیال منور بلوچ عبداللہ کھیتران طائر قدیمی مبشر رحمان بھٹہ بھی شامل تھے..

دوسری نشست میں موسیقی کا بھی انتظام کیا گیا جس میں سرائیکی وسیب کے مشہور سارنگی نواز اہر خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ماحول کو سحر انگیز بنا دیا.. بہاولپور کے مشہور فنکار استاد سردار ملک نے اپنی آواز سے جہانگیر مخلص صاحب کا کلام سنا کر عوام سے خواب داد سمیٹی..

شاہنواز خان مشوری نے اعلان کیا کہ 2019 کی کتابوں میں سوجھل دھرتی واس کی کابینہ نے میڈا کوٹ ڈراور جاگ ولا کو سال کی بہترین کتاب قرار دی ہے

اور ایوارڈ کے ساتھ مبلغ پچاس ہزار روپے کا اعلان بھی کیا. اس کے ساتھ ہی اشو لعل اور ملک ریاض سامٹیہ نے اس کتاب کی تقریب رونمائی 11 اپریل 2020 کو شاہی (لیہ) میں کروانے کا بھی اعلان کیا.

آخر میں معزز مہمانوں کی دیسی ساگ سہانجنڑا مرغ اور بریانی سے تواضع کی گئی انتظامیہ میں ملک حنیف غلام فرید ملک ذوالفقار مکھن خان فیضان فرید اور خالد نجیب شامل تھے..

ہم تمام مہمانوں کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے جھوک فیضان فرید آکر ہماری عزت افزائی کی. ہم جناب جہانگیر مخلص کو اس تقریب کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ انشا اللہ اب جاری و ساری رہے گا..

(خوش تھی فریدا شاد ول
جھوکاں تھیسن آباد ول)

About The Author