دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: قطر نے پاکستانیوں کیلئے سیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی

وزٹ ویزہ، آن لائن آرئیول ویزے کے حامل مسافروں کی قطر داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہو گا۔

اسلام آباد: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قطر نے پاکستانیوں کے لیے سیاحتی ویزے کے اجرا پر پابندی عائد کر دی۔

اس ضمن میں اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز کیو اار 645 سے 48 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا جب کہ کراچی سے دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 611 سے 48 مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔

مجموعی طور کراچی اور اسلام آباد سے دوحہ جانے 96مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔

وزٹ ویزہ، آن لائن آرئیول ویزے کے حامل مسافروں کی قطر داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق صرف ورک ویزہ کے حامل افراد یا کنیکٹنگ پروازوں کے مسافر قطر جاسکتے ہیں۔

قطری سفارت خانے کا اس بارے میں کہنا ہے کہ قطر نے پاکستان سمیت 14 ممالک سے آنے والوں کے داخلے پرعارضی پابندی لگائی ہے۔

قطر کی جانب سے کیے گئے پابندی کے اس فیصلے کا اطلاق ویزا آن ارائیول، ہنگامی سفر اوراقامہ ہولڈرز پر ہو گا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر سعودی عرب نے بھی پاکستانی عمرہ زائرین کی آمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اس فیصلے کے بعد اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر اتحاد ایئرلائن نے 67 عمرہ زائرین کو آف لوڈ کردیا گیا تھا۔

About The Author