دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا

کینگروز نے رکارڈ پانچویں مرتبہ میگا ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی ہے

9 مارچ 2020

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں پچاسی رنز سے بد ترین شکست ہو گئی۔

آسٹریلیا کے ایک سو چوراسی رنز کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم ننانوے رنز پر آل آوٹ ہو گئی۔

میگن نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جیس جونیسن نے تین، سوفی،ڈیلیسا اور نیکولا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلوی بلے بازوں نے بھی بھارت کی خوب دھلائی کی۔ بیتھ مونی نے اٹھہتر رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی۔

ایلیسا نے انتالیس گیندوں پر پہچتر رنز بنائے۔

About The Author