دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت  30 ڈالر فی بیرل ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں حیرت انگیزطور پر 25 فیصد تک  کمی آ گئی ۔

کرونا وائرس انسانی زندگیوں کے ساتھ ساتھ دنیا کی معیشت کا دشمن بھی بن گیا ۔۔۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں میں حیرت انگیزطور پر پچیس فیصد تک  کمی آ گئی ۔ اس سے پہلے اتنی کمی عراق کے کویت پر قبضے کے دوران ہوئی تھی ۔

کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال 1991 کے دور میں لے گئی ۔  

کرونا نے دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں گرا دیں ۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں حیرت انگیزطور پر 25 فیصد تک  کمی آ گئی ۔

 رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت  30 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

کروڈ آئل  کی قیمت بائیس فیصد کمی کے بعد بتیس ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ پینتیس ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے ۔

اس سے پہلے اتنی کمی 1991 میں عراق کے کویت پر قبضے کے بعد ہوئی تھی ۔

 قیمتوں میں کمی کی وجہ اوپیک ممالک کے درمیان ڈیل نہ ہونا ہے ۔

روس نے تیل کی پیداوار میں کمی سے متعلق اوپیک ممالک کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے ۔

روس اور سعودی عرب کے درمیان تیل کی قیمتوں پر جنگ شروع ہو گئی ہے ۔

ویان میں اوپیک ممالک کے اجلاس کی ناکامی کے بعد صورتحال مزید خراب ہوئی ہے ۔

ماہرین کہتے ہیں تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کے تجارتی خسارے میں کمی متوقع ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال سے ملک میں مہنگائی میں کمی ہونی چاہیے ۔

About The Author