: روندوکے قریب کوسٹر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوسٹر راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی کہ روندو کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس میں سوار 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر اسکردو نے بتایا کہ کوسٹر میں 25 مسافر سوار تھے جن میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ترجمان گلگلت بلتستان حکومت کا کہنا تھا کہ مسافر کوسٹر جس مقام پر گری وہاں قریب ہی دریائے سندھ بہتا ہے البتہ دریا میں پانی انتہائی کم ہونے کی وجہ سے بس کے ڈوبنے کا خدشہ نہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا جنہوں نے زخمیوں کو لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
اے وی پڑھو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟
سرائیکی قوم کا مقدمہ۔۔۔||عامر حسینی
اسلم رسول پوری ۔۔ سرائیکی علم وادب دا معتبر حوالہ||عاشق خان بزدار