نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گولیمار سانحہ : مرنے والوں کی تعداد 27ہوگئی

کراچی کے گولیمار علاقے میں غم کے سائے چار دن تک چھائے رہے، جمعرات کو گرنے والی عمارت کے ملبے سے مسلسل چار روز تک نعشیں نکالنے کا سلسلہ جاری رہا۔

کراچی کے گولیمار علاقے میں گرنے والی عمارت کا ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا۔ جمعرت کو گرنے والی کثیرالمنزلہ عمارت کے ملبے تلے درجنوں افراد د ب گئے تھے، آپریشن کے آخری روز سات مزید افراد کی لاشیں نکالنے کے بعد مرنے والوں کی تعداد ستائیس ہوگئی۔

کراچی کے گولیمار علاقے میں غم کے سائے چار دن تک چھائے رہے، جمعرات کو گرنے والی عمارت کے ملبے سے مسلسل چار روز تک نعشیں نکالنے کا سلسلہ جاری رہا۔

لواحقین اپنے پیاروں کی لاشیں لینے کےلیے چار روز تک شب و روز منتظر رہے، سانحے میں مجموعی طور پر تین عمارتیں متاثر ہوئیں۔۔۔ ریسکیو اداروں نے عمارت کے تمام فلورز کو مرحلہ وار کلئیر کیا ۔۔۔ چھت پرموجودواٹرٹینک کواحتیاط سےتوڑاگیا گرنےکی صورت میں تباہی کاخدشہ تھا۔۔۔، چوتھے روز آخری سات لاشیں بھی لواحقین کے حوالے کیں۔

ریسکیوحکام کے مطابق ملبے کے نیچے اب کسی شخص کے دبے ہونے کا امکان نہیں۔۔۔حکام نے عمارت گرنے کی اصل وجہ بنیادوں کےکمزورہونےکوقراردیا۔۔

About The Author