7 مارچ 2020
اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق دیت کی رقم متعین کرنے اورعدم ادائیگی پر قید کی سزا کی مدت سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، سپریم کورٹ نے اہم قانونی نکات کی تشریح کیلیےوزارت مذہبی امور کو نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اورپراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو بھی نوٹس کر دیئے،عدالت نے وزارت مذہبی امور کو وفاق المدارس سے رائے لیکر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا،ڈی جی شریعہ اکیڈمی اسلامی یونیورسٹی، وائس چیئرمین پاکستان بار عدالتی معاون مقرر کئے گئے۔
سپریم کورٹ نے حکم بچوں کو قتل کرنے والے باپ کی سزا کےخلاف اپیل پر جاری کیا، عدالت نے کہا کہ کیا غربت کے باعث دیت ادا نہ کرنے والے کو غیر معینہ مدت تک قید میں رکھا جا سکتا ہے؟کیا دیت کی رقم مقرر کرتے وقت ملزم کے مالی حالات مدنظر نہیں رکھے جاتے؟ کیا دیت کی عدم ادائیگی پر غیر معینہ مدت کی قید قرآن و سنت کے مطابق ہوگی؟ دیت کیلیےحکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق 30 ہزار 630 گرام چاندی کے برابر رقم مختص ہے،تعزیرات پاکستان کے تحت وفاق دیت کے تعین کیلیےملزم کے مالی حالات دیکھنے کا پابند ہے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری