7 مارچ 2020
سرینگر: پلوامہ حملہ کیس کی مسلسل تحقیقات کے حوالے سے این آئی اے نے مزید دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
جن کی شناحت واعظ الاسلام ولد غلام حیدر گنائی، عمر 19 برس ساکن باغِ مہتاب سرینگر جبکہ دوسرے کی شناخت محمد عباس راتھر ولد محمد رمضان راتھر، عمر 32 برس، ساکن ہیکری پورہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔
این آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم واعظ الاسلام نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے ایمیزون آن لائن شاپنگ سے آئی ای ڈی بیٹریاں اور دیگر کیمیکل خریدا تھا۔
دونوں گرفتار ملزمان کو جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
دوسری طرف جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈلی پورہ محلہ میں فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام پلوامہ قصبے کے علاقے ڈلی پورہ مررن چوک میں سیکورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد 55 آر آر سمیت فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اے وی پڑھو
سندھ : بیوی کو فروخت کرنے والا شوہر ساتھی سمیت گرفتار
کراچی: اورنگی ٹاون سے 150 وارداتیں کرنےوالا ڈاکو گرفتار
وادی نیلم میں برف باری کے بعد سردی کی لہر میں اضافہ