دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گجرات یونیورسٹی: 2 طالبات نے پولیس اہلکار کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا

واقعہ مبینہ طور پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے پیش آیا۔

7 مارچ 2020

تفصیلات کے مطابق گجرات میں ٹک ٹاک کے جنون نے 35 سالہ پولیس کانسٹیبل حسن شہزاد کی جان لے لی۔ پولیس نے قتل میں ملوث گجرات یونیورسٹی کی 2 طالبات کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

یونیورسٹی روڈ پر تھانہ اے ڈویژن میں تعینات کانسٹیبل حسن شہزاد کی لاش اس کی اپنی ہی گاڑی سے برآمد ہوئی۔

پولیس نے جاں بحق اہلکار کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ جن میں دو طالبات رئیسہ جاوید، لائبہ اور ساتھی طالبعلم ولید الحسن شامل ہیں۔

ایس ایچ او توقیر رانجھا کے مطابق مقتول تھانہ اے ڈویژن میں تعینات تھا، دو روز سے چھٹی پر تھا، کانسٹیبل حسن شہزاد رینٹ پر گاڑی دینے کا بھی کام کرتا تھا۔

ابتدائی تفتیش میں طالبات نے اعتراف کیا کہ وہ جاں بحق کانسٹیبل کی گاڑی پر 2 روز قبل لاہور گئی تھیں۔واپسی پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چل گئی جو اہلکار کے سر میں جا لگی۔ وہ گاڑی میں اس کی لاش اور پستول چھوڑ کر یونیورسٹی ہاسٹل بھاگ آئے۔

About The Author