سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ۔۔۔۔۔۔نواز شریف کی ضمانت کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔
پنجاب حکومت کی طرف سے نواز شریف کی ضمانت میں توسع کی درخواست مسترد کا خط ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا گیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کی تجویز پنجاب حکومت کوبھیجی جس نے ضمانت میں توسیع مسترد کردی
خط میں صوبائی حکومت نےموقف اپنایا کہ ضمانت کی مدت مکمل ہونے کے بعد ملزم اور اسکی قانونی ٹیم سے رجوع کیا گیا اور میڈیکل رپورٹس مانگی گئیں۔۔۔۔لیکن ملزم پنجاب حکومت کی کمیٹی کو مطمئن نہیں کرسکے۔
۔خط کے مطابق کمیٹی کی تجویز پنجاب حکومت کو بھیجی گئی۔۔۔جس نے ضمانت میں توسیع کی نوازشریف کی درخواست مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر نواز شریف کی ضمانت 8 ہفتوں کیلئے 24 دسمیر 2019 تک منظورکی تھی۔۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور