دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تیونس میں انٹرنیشنل جربا ائیر شو اور ڈیفنس اگزیبیشن 2020 کا انعقاد

نمائش میں پاکستانی اسلحہ ساز کمپنی نے بھی سٹال لگایا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

7 مارچ 2020

تیونس میں انٹرنیشنل جربا ائیر شو اور ڈیفنس اگزیبیشن 2020 منعقد کی گئی جس میں بین الاقوامی اسلحہ ساز کمپنیوں نے سٹال لگائے ۔

تیونسیا کے شہر جربہ میں تیونس گورنمنٹ کی جانب سے نمائش کا افتتاح کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح تیونس کے صدر kais Saied نے کیا۔

اس موقع پر ائیر شو بھی منعقد کیا گیا جس میں تیونس، سعودی اور ترکش فضائیہ کے ماہر پائلٹس نے جہازروں کے حیرت انگیز کرتب دیکھائے ۔

جبکہ نمائش میں پاکستان سمیت مختلف اسلحہ ساز کمپنیوں نے سٹال بھی لگائے پاکستانی کمپنی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن کا سٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔

پاکستانی کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں میں پاکستان کی ڈیفنس انڈسٹری نے بہت ترقی کی ہے ۔

دنیا کے مختلف ممالک میں نمائش کے ذریعے پاکستانی ڈیفنس مصنوعات کو متعارف کروایا جا رہا ہے

About The Author