جنوری 1, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب: شاہی خاندان کے تین سینیئر اراکین کوسعودی حکومت نے غداری کے الزام میں حراست میں لے لیا

حراست میں لیے جانے والوں میں شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد اورشہزادہ محمد بن نائف شامل ہیں۔

7 مارچ 2020

امریکی جریدوں میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق حراست میں لیے جانے والوں میں شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد اورشہزادہ محمد بن نائف شامل ہیں۔

جنہیں گھروں میں سے حراست میں لیا گیا۔

شہزادہ نائف کے چھوٹےبھائی شہزادہ نواف بن نائف کوبھی حراست میں لےلیا گیا ہے۔

امریکی جریدے نیویارک ٹائمز اور وال سٹریٹ جرنل کے مطابق یہ گرفتاریاں جمعہ کی صبح کی گئیں۔

تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان افراد کو کن وجوہات کی بنا پر حراست میں لیا گیا ہے۔

واقعہ پر سعودی حکومت نےکوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا۔

About The Author