لاہور: 7 مارچ 2020
انتظامیہ کی طرف سے دودھ کا سرکاری ریٹ 80 سے بڑھا کر 90 اور دہی 100 سے110 روپے کلو کر دی گئی۔
بات دودھ اور دہی تک نہیں رکی بلکہ دالیں بھی مہنگی کر دی گئیں۔
دال چنا کی قیمت میں 10 روپے اضافے کے ساتھ 114، دال مسور 110 سے 148، دال ماش 165 سے 198، دال مونگ 154 کے بجائے200 روپے کلو کر دی گئی ہے۔
بیسن 12 روپے اضافے سے128، سفید چنے 104 سے 108 اور کالے چنے 14 روپے مہنگے ہونے سے 128 روپے فی کلو تک جا پہنچے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چینی پرانے ریٹ پر ہی فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ روٹی 6 روپے، نان اور خمیری روٹی12 روپے میں ہی ملے گی۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب