دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افغانستان حزب وحدت پارٹی کے رہنما عبد العلی مزاری کی 25 ویں برسی کی تقریب کے دوران حملہ

دھماکا اس وقت ہوا جب افغانستان کی اعلیٰ امن کونسل کے سربراہ محمد کریم خلیل تقریر کررہے تھے

کابل:

افغانستان کے دارالحکومت میں حزب وحدت پارٹی کے رہنما عبد العلی مزاری کی 25 ویں برسی کی تقریب کے دوران حملہ کیا گیا اور فائرنگ کے باعث 29 افراد جاں بحق ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب افغانستان کی اعلیٰ امن کونسل کے سربراہ محمد کریم خلیل تقریر کررہے تھے جب کہ دھماکے کے وقت افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، سابق صدر حامد کرزئی اور دیگر اہم سیاسی رہنما بھی تقریب میں شریک تھے۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ نصرت رحیمی نے دھماکے میں 29 افراد کے جاں بحق اور 61 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

افغان میڈیا کے مطابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، سابق صدر حامد کرزئی، سربراہ امن کونسل، سیکنڈ ڈپٹی چیف ایگزیکٹو اور دیگر شخصیات تقریب میں شریک تھیں۔

سیکنڈ چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ دھماکے میں چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی محفوظ رہے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور نے تقریب کے مقام کے قریب واقع زیر تعمیر عمارت سے حملہ کیا جبکہ اب تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ٹوئٹر کے ذریعے حملے میں کسی بھی طرح سے ملوث ہونے کی خبریں کو مسترد کردیا ہے۔

About The Author