دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

6 مارچ 2020:آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

بارش سے متاثرہ میچ میں پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، ایک سو اکہتر رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک سو چالیس رنز بنا پائے، نصف سنچری بنانے والے شعیب ملک پلیئر آف دی میچ قرار

کراچی کے علاقے گولیمار میں پانچ منزلہ عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد پندرہ ہو گئی، سترہ زخمی، مرنے والوں میں سات خواتین اور چار بچے بھی شامل

کراچی میں گرنے والی عمارت کے گراؤنڈ فلور سے لاپتہ ہونے والی ڈاکٹر کی تلاش جاری، تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات ، عمارت کیوں گری، پتا چلانے کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تین رکنی کمیٹی قائم

کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد چھ ہو گئی، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں، بیماری سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے تیار ہیں

بارش سے متاثرہ میچ میں پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، ایک سو اکہتر رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک سو چالیس رنز بنا پائے، نصف سنچری بنانے والے شعیب ملک پلیئر آف دی میچ قرار

احمد شہزاد، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مہنگے پڑنے لگے، پشاور کے خلاف میچ میں بھی سترہ گیندوں پر دس رنز بنا پائے، چوکے چھکے لگانا بھی بھول گئے، شین واٹسن بھی مسلسل ناکام

ڈیرن سیمی کی جگہ وہاب ریاض پشاور زلمی کے نئے کپتان مقرر، ڈیرن سیمی دو سال کےلیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر، دو روز قبل سیمی کے فرنچائز مالک سے اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں

بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش سے جاتی سردی لوٹ آئی، سوات، مری، نیلم، اور وادی لیپہ میں برفباری،، چمن اور قلات، میں بھی برف کے گالے گرے، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش، بادل آج بھی برسیں گے، کراچی میں بھی ہلکی بارش کا امکان

پاکستان کی نمبر ون بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد کا اعزاز، عالمی رینکنگ میں پہلی بار ایک سو چالیس بہترین پلیئرز میں شامل، ایک سو اڑتیسویں پوزیشن حاصل کر لی

مقبول گلوکارہ مالا بیگم کو مداحوں سے بچھڑے تیس برس بیت گئے، مالا نے چھ سو سے زائد فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا، آواز کا سحر آج بھی قائم

جان ریمبو کی،،  صبا قمر کی فلم میں اینٹری ،، افضل خان ، زاہد احمد اور علی جبران کے ساتھ فلم گھبرانا نہیں ہے کی کاسٹ میں شامل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عورت مارچ پر پابندی کی درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔۔۔

چمن: کرونا وائرس کی پھیلاو کو روکنے کےلئے پاک افغان بارڈر آج پانچویں روز بھی بند، سیکورٹی حکام

لاہور: پنجاب حکومت نے فورٹ منرو کو ماڈل سیاحتی مقام بنانے کا فیصلہ کر لیا، فورٹ منرو میں ریسٹ ہاؤسز کو نجی شعبے کے تعاون سے چلانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی

دوسروں کو عمر بھر ہنسانے والا سب کو روتا چھوڑ گیا، کامیڈی کنگ امان اللہ انتقال کر گئے، نامور مزاحیہ اداکار ،، گردوں اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے

کل عمارت گر گئی، رات کو آپ سب سکون سے سوئے ہیں، کراچی سرکلر ریلوے کیس میں چیف جسٹس اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ پر برہم، کہا نیوزی لینڈ میں فائرنگ ہوئی تو وہاں کی وزیر اعظم ایک ہفتہ تک نہیں سوئی تھی ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کرپٹ افسروں کے خلاف کارروائی کی، جسٹس سجاد علی شاہ بولے سب دکھاوے کی کارروائی ہے

چیف جسٹس گلزار احمد کا کراچی ماس ٹرانزٹ کے نقشے پر عدم اعتماد، کہا اس نقشے میں تو کچھ سمجھ نہیں آ رہا، کوئی کام نہیں ہو رہا، جو کام کیا وہ بھی پیسے کی خواہش کی وجہ سے کیا، گرین لائن کب شروع کی، چیف جسٹس کا ایڈووکیٹ جنرل سندھ سےاستفسار، کہا مہینوں کا کام ہے، تین سال لگ گئے، گرین لائن اگلے سال نہیں اسی سال مکمل کریں، لوگوں نے ابا کی زمین سمجھ کر تجاوزات بنا لیں، سرکلر ریلوے کی زمین پر قائم تمام تجاوزات بلا تخصیص گرائیں

کراچی کے علاقے پورٹ قاسم میں کیمیکل کمپنی میں گیس لیکج سے بارہ مزدوروں کی حالت غیر، اسپتال منتقل، دو مزدوروں کی حالت تشویش ناک، ذرائع کے مطابق لیکج مرمتی پائپ ٹوٹنے کے باعث ہوئی

کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد چھ ہو گئی، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں، بیماری سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے تیار ہیں

وزیر اعظم عمران خان کل کراچی جائیں گے، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں وزیر اعظم کراچی میں عوامی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، شاہد خاقان کا نئے راستے تلاش کرنے کا بیان اعتراف جرم ہے، عوام عمران خان کو وزیراعظم منتخب کرکے نیا راستہ تلاش کر چکے ہیں

مسلم لیگ ن کے وفد کی کراچی میں فاروق ستار سے ملاقات، ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں پاکستان میں گورننس کا نظام عوام کو کچھ نہیں دے سکا ، مانتے ہیں کہ کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا، فاروق ستار نے کہا موجود حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کر سکی، بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوا

وادی نیلم اور لیپہ میں تین روز سے برف باری کا سلسلہ جاری، رابطہ سڑکیں بند، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا، وادی نیلم میں مسلسل بارش اور برف باری سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، ڈپٹی کمشنر کی شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

سیلفیکنگنےٹیمکینیاڈبودی،احمدشہزاد،کوئٹہگلیڈیایٹرزکومہنگےپڑنےلگے،چوکےچھکےلگانابھولگئے،پشاورکےخلافمیچمیںبھیسترہگیندوںپردسرنزبناپائے

اولڈ از گولڈ ، پشاور زلمی کے شعیب ملک نے ایک بار پھر اپنی اہمیت ثابت کر دی، ستائیس گیندوں پر چون رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، مین آف دی میچ قرار پائے

پشاورزلمیکےخلافکوئٹہگلیڈیایٹرزکےمیچمیںبینکٹنگکیوکٹسوشلمیڈیاپرمتنازعہہوگئی،گیندنوبالتھییانہیں؟ٹیویامپائرنےوہابریاضکیگیندکونوبالقراردیا،کوئٹہگلیڈیایٹرزکےپرستارکہتےہیںگیندنوبالتھی،ریپلےمیںغلطفوٹیجچلائیگئی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ہل پارک کا اصل نقشہ اور پلان طلب کر لیا، کمشنر کراچی کو 26 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہل پارک کے دونوں اطراف قبضے نہیں تو کیا ہیں، پڑھے لکھے لوگوں نے بھی پارک کی زمین خرید ڈالی، عدالت کا رائل پارک ریذیڈنسی کو گرانے کا حکم برقرار، چیف جسٹس نے کہا الاٹیز کو رقوم کی واپسی اور دیگر معاملات کا معاملہ بعد میں دیکھیں گے، لیز منسوخ کرکے تعمیرات توڑی جائیں

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں ،پنجاب میں کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے تین اسپتال مختص کیے ہیں ،، 10ہزار افراد کو ٹریننگ دی جاچکی ہے،، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا، دہشت گردی کی طرح کرونا کو بھی شکست دیں گے،،وائرس سے بچاؤ کےلیے بروقت اقدامات کیے ہیں۔۔

چین سے پاکستانی طلبہ کی واپسی سے متعلق فیصلہ حکومت نے کرنا ہے،،عدالت پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کےکیس کی سماعت کے دوران ریمارکس ،،مزید کہا، عدالت نے یہ دیکھنا ہے کہ حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے یا نہیں ،،ڈی جی وزارت خارجہ نے کہا سمری کابینہ کو بھیجی جا چکی اگلے کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہو جائے گا

پنجاب اور خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں بارش، مختلف علاقوں میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے پندرہ افراد جاں بحق، بیس سے زائد زخمی، رینالہ خورد میں چھت گرنے سے دو بچے چل بسے، خانیوال میں چھت گرنے سے شہری چل بسا، شرقپور شریف اور کوٹ ادو میں دو بچے اور خاتون جاں بحق، پاک پتن میں بھی چھت گر گئی، دو افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختون خوا میں سات افراد جاں بحق ہوئے

وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں نواز شریف اور شہباز شریف واپس نہیں آ رہے، لندن والوں کو بچانے کے لیے بہت کچھ ہو رہا ہے،، مضبوط مافیا ہے جو کرپٹ عناصر کو بچانے کی منظم کوشش کر رہا ہے،، پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور مولانا کا اتنا قد نہیں کہ حکومت کے لیے خطرہ بنیں۔۔

حق مہرنہیں دے سکتے تو شادی نہیں کرنی تھی، سپریم کورٹ نے حق مہر کے مقدمے میں خاتون کے حق میں فیصلہ دے دیا، ساڑھے بارہ تولے سونا اور آدھا گھر دینے کا حکم، جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا قرآنی آیات سے کوئی کیسے اختلاف کر سکتا ہے

About The Author