لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فورٹ منرو کا سیاحتی ماسٹر پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
فورٹ منرو میں ریسٹ ہاؤسز کو نجی شعبے کے تعاون سے چلانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔
اس حوالے سے فورٹ منرومیں سفاری پارک اورکیمپنگ سائٹس کے لئے اراضی کی نشاندہی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیر اعلٰی عثمان بزدارنے ہدایت کی ہے کہ فورٹ منرو کے قدیمی قلعے کوسیاحوں کیلئے پرکشش بنایا جائے اور فورٹ منرو میں میوزیم، لائبریری اور فوڈ کورٹ بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
اس موقع پر وزیر اعلٰی نے کہا کہ راجن پورمیں ماڑی کے مقام پر ٹورازم سپاٹ بھی بنایا جائے گا ۔اسکے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کا فورٹ منرو میں چیئرلفٹ اورٹرام کے منصوبوں پر کام کرنے پربھی غور۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون