نامور کامیڈین امان اللہ آج لاہو رمیں انتقال کرگئے۔
وہ کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
کامیڈی کے شہنشاہ امان اللہ خان نے اپنے برجستہ جملوں اور بے مثال انداز سے زندگی بھر مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں پھیلائیں ۔ ٹی وی اور فلموں میں بھی کام کیا لیکن تھیٹر ان کی پہچان بن گیا۔
پنجاب کی دھرتی میں آنکھ کھولنے والے امان اللہ کو خدا نے فن کی نعمت سے ایسا نوازا تھا کہ اوائل عمری سے صلاحیتوں کا جادو جگایا شروع کردیا جس کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے
پاکستانی تھیٹر کو منفرد اصناف بخشیں اور کئی دہائیوں تک تھیٹر کے اسٹیج پر راج کیا
نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں امان اللہ کے فن کی دھوم مچی اور اپنی لائیو پرفارمنسز کے ذریعے خوب داد سمیٹی۔
نیٹس انڈیا میں پرفارم کرتے ہوئے
امان اللہ نے فلم ون ٹو کا ون اور فلم نامعلوم افراد میں کام کیا اور اپنی اداکاری سے مداحوں کا دل جیت لیا
فنی خدمات کے اعتراف میں امان اللہ کو دو ہزار اٹھارہ میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا،،،اسد خان ہم نیوز لاہور
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟