دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کے علاقے گولیمار میں رہائشی عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی

افسوس ناک واقعہ کراچی کے گنجان آباد علاقے اولڈ رضویہ میں پیش آیا، جہاں تنگ گلیوں میں کھڑی خستہ حال کثیرالمنزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی،

کراچی کے علاقے گولیمار میں رہائشی عمارت کے ملبے سے دو مزید لاشیں نکال لی گئیں۔  ایک لاش ایک سالہ حسن اور دوسری 32 سالہ پروفیسر کی ہے،  جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔  عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد میں سات خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں۔

جاں بحق افراد میں شامل ایک خاتون اور بچے کی شناخت نہیں ہوسکی۔ عمارت گرنے سے 32 افراد زخمی ہوئے۔

گنجان اور تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔عمارت گرنےکی وجوہات جاننے کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔۔۔۔

افسوس ناک واقعہ کراچی کے گنجان آباد علاقے اولڈ رضویہ میں پیش آیا، جہاں تنگ گلیوں میں کھڑی خستہ حال کثیرالمنزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی،

عمارت میں کئی خاندان رہائش پذیر تھے، جو ملبے کے تلے دب گئے

تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔ اسٹریچر کےذریعے زخمیوں کو گلی سے نکال کر، ایمبولنس پہنچا گیا، جہاں وہ عباسی اسپتال منتقل کیے گئے۔۔۔

ادھرعمارت گرنےکی وجوہات جاننےکےلیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔۔۔۔کمیٹی عمارت گرنےکی وجوہات پرمبنی رپورٹ بارہ مارچ تک تیارکرےگی ۔۔۔

اس سے قبل گورنراوروزیراعلیٰ سندھ نےرہائشی عمارت گرنےکےواقعے کانوٹس لیکرکمشنرکراچی اورسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سےرپورٹ طلب کی تھی۔۔۔

About The Author