دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: تین منزلہ عمارت گرنے سے دو افراد جا ں بحق؛ آٹھ زخمی

وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ نے کمشنر کراچی کو فوری امدادی کرروائیوں کے بعد واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں تین منزلہ عمارت گرنے سے خاتون سمیت دو افراد جانبحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق شخص کی شناخت 56 سالہ غلام مصطفی کے نام سے ہوئی جبکہ خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

واقعے کے فوری بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی شروع کی۔

وزیر اعلی سندھ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو امدادی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔

کمشنر کراچی اور فردوس شمیم نقوی سمیت ضلع وسطی چیئرمین ریحان ہاشمی بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت 3 سال قبل قائم ہوئی۔۔عمارت کے گراؤنڈ فلور پر کلینک بھی قائم تھا۔ عمارت گرنے سے اطراف کی عمارتوں کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

پولیس اور رینجرز کی جانب سے منہدم ہوئی عمارت کے قریب ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

About The Author