ایران میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد بلوچستان کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں پندرہ مارچ تک بڑھا دی گئیں ۔
اسکول بند ہونے سے والدین پریشان ہیں تو اسٹیشنری کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کاروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔
والدین اور بچے اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ اسکول بند ہونے سے نہیں احتیاطی تدابیر سے موذی وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔
اساتذہ کا موقف ہے کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکومتی فیصلہ درست ہے تاہم کم وقت میں کورس کی تکمیل آسان نہ ہو گی ۔
دوسری طرف سکول بند ہونے سے اسٹیشنری کے کاروبار سے وابستہ افراد بھی پریشان ہیں ۔ انکا کہنا ہے کہ ہمارا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس