لاہور: تعلیمی اداروں میں بچوں کو جسمانی سزا دینے اور تشدد کرنے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری مقدد مہندی کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر سارا بلال نے دلائل دیے۔ پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا پاکستان پینل کورٹ کے سیکشن 328 اے کے منافی ہے۔
درخواست گزارنے استدعا کی ہے کہ عدالت تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا کے پابندی کے قانون پر عمل درآمد کا حکم دے۔
اے وی پڑھو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا