نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس: ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس

اجلاس میں موجود صورتحال میں ملک میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت، ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت قومی ادارہ صحت میں کرونا وائرس کے حوالے سے ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجود صورتحال میں ملک میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے وفاق، صوبے اور تمام ادارے مکمل تیار ہیں اورھم سب کو ملکر عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کرنا ھو گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام زمینی راستوں اور ہوائی اڈوں پر سکریننگ کی جارھی ھے۔ ابتک سات لاکھوں ساٹھ ھزار سے زائد مسافرین کی سکریننگ کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کروانا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں۔ ھسپتالوں میں علیحدہ روم مختص کردیے ہیں اور  مزیز بھی کیے جارھے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں کرونا وائرس کے ابھی تک صرف پانچ کیسز رپورٹ ہوے ہیں۔

ماسک پہننے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ۔ جن چند لوگوں کو ماسک پہننا چاہیے اُن میں وہ شامل ہیںجنہیں کرونا وائرس کی بیماری ہو، ڈاکٹرز اور دوسرا صحت کا عملہ جو کرونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہا ہو یا وہ جنہیں سخت کھانسی یا نزلہ زکام لگا ہو۔ یہ سرکاری ہدایات ہیں ۔

About The Author