دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

توانائی بچت: کراچی الیکڑونک ڈیلرزایسوسی ایشن کی جانب سے دکانیں جلد کھول کربند کرنےکا فیصلہ

ہول سیل جوڑیا مارکیٹ سمیت بولٹن مارکیٹ اورآرام باغ الیکڑک مارکیٹ کو پہلےسےاعلان کردہ شیڈول کےمطابق جلد کھول کربند کیا جارہا ہے۔

ماضی میں جلدمارکیٹیں کھولنےکےحکومتی فیصلےکی مخالفت کرنیوالی تاجرابرادری نےاب جلد مارکیٹیں کھولنےاوردن کی روشنی سےفائندہ اٹھانےکےساتھ توانائی کی بچت کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

کراچی الیکڑونک ڈیلرزایسوسی ایشن کی جانب سے آج صبح 10 بجےسےمارکیٹیں کھولنےکا اعلان کیا گیا اوردکانیں کھول دی گئی۔

آل کراچی تاجراتحاد کے چئیرمین عتیق میرکا کہنا ہےکہ شہربھرمیں اگرجلد مارکیٹیں جلد کھولنےاوربند کرنےکا فیصلہ کرلیا جائےتوبہترہوگا۔ لیکن خریداربھی جلد مارکیٹیوں میں خریداری کیلئےپہنچیں۔

ہول سیل جوڑیا مارکیٹ سمیت بولٹن مارکیٹ اورآرام باغ الیکڑک مارکیٹ کو پہلےسےاعلان کردہ شیڈول کےمطابق جلد کھول کربند کیا جارہا ہے۔

شہرمیں بجلی کےتعطل۔۔ طویل لوڈ شیڈنگ بریگ ڈاؤن کےمسائل کومد نظررکھتےہوئےتاجرتنظیموں نےصبح جلدی مارکیٹیں کھول کرجلد بند کرنےکےاعلان پرمکمل عمل درآمد کا دعویٰ کیا ہے۔

About The Author