دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

4مارچ2020: آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

کراچی : دعامنگی اوربسمہ کےاغواء میں مبینہ طورپرپولیس کاسابقہ افسرآغامنصورملوث ہے،ذرائع کادعویٰ ،آغامنصورکےگروہ میں چارسےپانچ مزیدلوگ شامل ہیں،ذرائع کادعویٰ

میاں چنوں: کارخانہ نمبر 6 کے قریب ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان موٹر سائیکل سوار سے جاٹکرائے ، دونوں موقع پر ہلاک . پولیس

کراچی : سرجانی ٹاؤن فیز ٹو کے قریب مکان سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد. ریسکیو

عالمی بینک کا کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 12ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان

اوچ شریف ۔غربت اور بیروزگاری سے تنگ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر موت کو گلے لگا لیا

کرونا وائرس کا خدشہ ،پشاور باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پرحفاظتی انتظامات مذید سخت،کلورین اور ڈیٹول سے لاونچ اور ٹرالیوں کی صفائی،بیرونی ممالک سے آنے والی پروازوں کے کلینرنس کے بعد لاونچ اور ٹرالیوں کی صفائی کی جاتی ہے۔ سول ایوی ایشن

اسلام آباد،کاک پل پر ٹریفک حادثہ، دوٹرکوں کے درمیان تصادم،ایک شخص جاں بحق

چارسدہ ۔تھانہ پڑانگ میں ایم این اے علی وزیر کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ۔ایس ایچ او کی مدعیت میں درج مقدمات میں 5/23A ، 124A ،121A ،121 ،153A ،120 کے دفعات شامل کئے گئے ۔

چمن: کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں پاک افغان بارڈر آج تیسرے روز بھی بند، سیکورٹی حکام

لاہور: نیب نے تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کو ایک مرتبہ پھر طلب کرلیا

جہلم:دو ٹرکوں میں تصادم،حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی۔ریسکیو

لاہور: لاہور ہائی کورٹ، مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کی نیب تحقیقات کے خلاف درخواست پر سماعت کیلئے مقرر ، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ اج درخواست پر سماعت کرے گا

سابق وزیر بلدیات سعید غنی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

صومالی فضائیہ کے کمانڈر  برگیڈئیرجنرل محمد شیخ علی کی  ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

فردوس شمیم نقوی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ،6 مارچ کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ درخواست کی سماعت کرے گا

لاہور: سعودی ائیرلائن  نے 31مارچ تک عمرہ زائرین اور آن لائن  ٹورسٹ ویزے کے حامل  پر سفر کرنے پر پابندی  بر قرارکا سرکلر جاری

اوآئی سی سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کا 6 رکنی وفد کےہمراہ ایل اوسی  کا دورہ ، وفد نے چکوٹھی کا دورہ کیا۔

خان پور :  20 سالہ لڑکی ہمسائے کی مبینہ زیادتی کے بعد حاملہ ، لواحقین کا الزام

معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ا یدرس،ہمیں سوشل میڈیا اییپس کے ذریعہ سماجی تجارت کرنا ہوگی،کریم نے 500,000 اور بائکیا (bykea) نے 30000 لوگوں کو روزگار فراہم کیا

سید خورشید شاہ کی ضمانت کے خلاف نیب کی درخواست خارج ، نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ سکھر بینج میں چیلنج کیا تھا۔

کراچی میں ہاکی کاایک اور گراؤنڈ فلڈ لائٹس  کی سہولت سے آراستہ ہوگیا، کے ایچ اے گراونڈ پر نئی فلڈ لائٹس کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا

حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کے لکھے گئے خط کے خلاف مزمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

روبینہ خالد کی زیر صدارت آئی ٹی کمیٹی کا اجلاس ،سائبر کرائمز میں اضافے پر سنیٹر کلثوم پروین  سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

ملکی فوجداری قوانین سے متعلق عدالت کے اہم ریمارکس، ہمارے ہاں عجیب فوجداری قوانین ہیں، رات کو گھروں میں ڈکیتی کے دوران ریپ ہوتا ہے،دوران ٹرائل ملزمان کی شناخت کا پوچھا جاتا ہے،  لڑائی کے کیس کو غیرت کا معاملہ بنادیا جاتا ہے، جسٹس قاضی امین ، عدالت نے ملزم عثمان کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا چیئرمین راجہ خرم نواز کی زیر صدارت اجلاس، آئی جی اسلام آباد کی کمیٹی میں عدم شرکت پر چیئرمین کمیٹی برہم

آئی جی فرنٹیر کور کی جانب سے 25 کروڑ سے زائد کی سرکاری رقوم پرائیویٹ اکاؤنٹس میں جمع کرانے کا انکشاف، تفصیلات آڈٹ حکام کی جانب سے آئی جی ایف سی پشاور کے سال 2009/10کے ریکارڈ کے جائزہ کی دوران سامنے آئیں۔

ڈیرہ غازی خان۔سخی سرور ندی میں طغیانی کے باعث زائرین کی بس بہہ جانے کا واقعہ, وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی

کراچی شہر میں این 95 اور سرجیکل ماسک کی قلت کا معاملہ ، شہر میں کپڑے کے ماسک کی قیمت میں بھی اضافہ، کپڑے کا ماسک عام دنوں میں 20 روپے میں فروخت ہوتا تھا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس، مخصوص افراد کو مختلف ائر لائینز کی جانب سے درپیش مسائل کا معاملہ زیر بحث،اجلاس میں سیرین، پی آئی اے اور ائیر بلیو کے نمائندوں کی شرکت، کمیٹی نے مخصوص افراد کو درپیش مسائل مل کر تیار کرنے کی ہدایت

لاہور: گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی میں پہلی جاب فیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو کا انعقاد.

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا  کی میڈیا سے گفتگو، حکومت کی صحت کی بہترین کے لئے ویژن بڑی کلیئر ہے،200 سے زائد مشکوک مریضوں کے ٹیسٹ کر چکے ،پانچوں مریض سٹیل ہیں اور ریکورکر رہے ہیں

سابق صدر آصف زرداری اور دیگرملزمان کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی کے جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس کی احتساب عدالت اسلام آباد میں سماعت،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کیس کی  سماعت کی  ،آصف علی زرداری  بیماری کے باعث پیش نہ ہوئے

عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے سندھ ہائیکورٹ بار کا انوکھا اقدام،خواتین وکلا اب مقدمات لڑنے کے علاوہ موٹر سائیکل بھی چلاتی نظر آئیں گی،چیف جسٹس گلزار احمد 8 مارچ کو خواتین وکلا میں موٹر سائیکل تقسیم کریں گے

اسلام آباد آئی نائن انڈسٹریل ایریا میں ماحول کی آلودگی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت،سی ڈی اے اور ایم سی آئی کچھ کرنے کو تیار نہیں،رات کو ڈرائیور کے ساتھ اسلام آباد کا چکر لگاتا ہو تو بڑی خوشبو اتی ہے، اسلام آباد کی سڑکوں پر آپ کو گند اور کوڑا ملے گا، چیف جسٹس

لاہور: پنجاب میں ڈیڑھ برس کے دوران مفاد عامہ کیلئے ریکارڈ قانون سازی کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

عوامی مقامات پر سگریٹ اور شیشہ کی کھولے عام فروخت پر پابندی سے متعلق کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت،عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل درخواست سے شیشہ اور سگریٹ نوشی سے متعلق قانون کی وضاحت طلب کر لیں

عدالتوں نے شہباز شریف کی گارنٹی پر نوازشریف کوباہر جانے دیا، پنجاب حکومت کوشہباز شریف کی نااہلی کےلیے درخواست کرنی چاہیے، پنجاب حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرے،وفاقی وزیر فوادچودھری کا ٹوئٹ

لاہور: لاہور ہائیکورٹ عدالت نے پانچ بچے والد سے لیکر والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ، بچوں کا والدہ کے ساتھ جانے سے انکار عدالت میں چیخ و پکار کرتے رہے

اسکردو: کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کا خدشتہ، فیڈرل بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات ملتوی

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے کوٹہ میں سابقہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ سے الگ کرنے کا اقدام چیلنج، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 14 فروری کے آفس میمورنڈم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا

جلال پوربھٹیاں : گوجرانوالہ روڈ پرمسافر وین اور رکشہ میں تصادم  کے نتیجہ پر7افراد شدید زخمی

خیبرپختونخوا میں صفائی ایمرجنسی کا نفاذ کے لیے مہم کا آغاز، افتتاحی تقریب میں معاون خصوصی برائے بلدیات کا بنائے گئے ویڈیو خاکہ پیش کردیا گیا

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کو اس کی زمین دلا کر رہیں گے،یہ ضروری نہیں کہ ایک ادارے میں سارے طلبا قابل ہوں،کچھ نالائق طلبا بھی ہونے چاہیے جو گورنر اور وزیراعلی بن سکیں،گورنر کے پی فرمان شاہ  کی اس بات سے ہال قہقہوں اور تالیوں سے گونج اٹھا

لاہور: شہباز تتلہ اغوا اور مفخر عدیل کے لاپتہ ہونے پر سی سی پی کی میڈیا سے گفتگو ایس ایس پی مفخر عدیل کیس میں خاص کامیابی نہیں ملی ،سی سی پی او

گوجرہ:  شالیمار ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ کررکشہ  رکشہ ڈرائیور جاں بحق۔ریسکو زرائع

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ اجلاس،رکن کمیٹی آغا رفیع اللہ کا کراچی ضلع ملیر میں پاسپورٹ آفس کے قیام میں تاخیر پر شکوہ  کراچی ڈسٹرکٹ ملیر میں پاسپورٹ آفس کا قیام جلد عمل میں لایا جائے,ممبر آغا رفیع اللہ کا مطالبہ

وفاقی وزیرغلام سرور نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل ٹرمینل کا افتتاح کردیا، موجودہ دورحکومت میں سول ایوی ایشن کی کارکردگی بہتر ہوئی،وزیراعلیٰ بلوچستان

خیبرپختونخوا حکومت ایک بار پھر بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل سے متعلق دی گئی تاریخ سے پیچھے ہٹ گئی، سابق وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے رواں سال مارچ یا اپریل تک مکمل ہونے کی تاریخ دی ،نئے مشیر اطلاعات مقررہونے والے اجمل وزیر نے کہانئی تاریخ نہیں دیتے، رواں مالی سال کے دوران منصوبہ مکمل ہوجائے گا

پنجاب میں کرونا وائرس کی روک تھام کا معاملہ, پنجاب حکومت نے چینی حکومت سے مشاورت کا آغاز کر دیا، زرائع پنجاب حکومت

وزیراعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، کپتان ڈیرن سیمی کی ملاقات میں پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم، بیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ موجود تھے

ٹھٹھہ میں  پک اپ الٹ گئی خواتین سمیت بیس افراد زخمی ھوگئے. پوليس

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں عورت مارچ رکوانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت,عدالت نے درخواست ڈی سی لاہور کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ میں کاشتکاروں کو گنے کی رقم کی ادائیگی کا معاملہ, سماعت جسٹس مقبول باقر اورجسٹس یحییٰ آفریدی پرمشتمل دو رکنی بنچ نے کی کین کمشنر نے شوگر مل کی نیلامی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی,  نیلامی کی کوشش میں مطلوبہ رقم پوری نہیں ہوئی،کین کمشنر کی رپورٹ

لاہور: پی آئی اے نے بیرون سے آنے والی پروازوں پر کرونا وائرس سے متعلق مسافروں میں آگاہی مہم شروع کردی

کوئٹہ:تفتان بارڈر میں قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کی تعداد 2238 ہوگئی, پاک ایران بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں بند

لاہور: پنجاب اپیکس کمیٹی کا اجلاس ایوان وزیراعلی میں  اجلاس موجودہ دور حکومت میں یہ پہلا اجلاس تھا،کورکمانڈ لاہور ،وزیراعلی پنجاب اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

لاہور ہائی کورٹ، مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کا نیب تحقیقات کے خلاف درخواست پر سماعت، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ راناثناءاللہ کی درخواست پر سماعت

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مخلتف سرکاری اداروں اور املاک کی نجکاری کے عمل میں پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس

وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کا سینیٹ میں تحریری جواب، ملک میں پولیو کے سب سے زیادہ کیسز پچھلے سال منظر عام پر آئے، رواں سال ملک میں پولیو کے 21 کیسز سامنے آئے، 2015 میں پولیو کے 54 کیسز، 2016 میں 20 جبکہ 2017 میں 8 کیسز سامنے آئے، سال 2018 میں پولیو کے 12 جبکہ 2020 میں 146 کیسز سامنے آئے

گوجرانوالہ:12 سالہ لڑکے پر تشدد کرنے والا جعلی پیر اور چیلا گرفتار،  کمسن لڑکے طلحہ کو اس کے والدین دم کروانے اور جنات کے سائے کے خدشے کے پیشِ نظر پیر کے پاس لائے تھے۔۔

سید مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اجلاس، وفاقی وزیر خسرو بختیار کی مسلسل غیر حاضری پر چئیرمین کا اظہار برہمی ،وفاقی وزیر نے گزشتہ چار اجلاسوں سے شرکت نہیں کی، مظفر حسین شاہ

اسلام آباد ہائیکورٹ ، جعلی اکاؤنٹس کیس ،سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے نجم الزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ،جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور: فیصل  آباد  سےسابق وفاقی وزیر  ٹیکسٹائل مشتا ق احمد چیمہ مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے ، اوکاڑہ سے  سابق ایم پی اے   دیوان اخلاق، شمولیت اختیار کرنے والوں میں شامل

چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس  نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو جج سپریم کورٹ لگانے کی سفارش کر دی

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے   ٹرانسپورٹرز کو کمپیوٹرائزڈ ٹکٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا ، اندرون ملک بس میں سفر کرنے والے مسافروں کو شناختی کارڈ پر ٹکٹ جاری کیاجائےگا

اسلام آباد راولپنڈی اور گردونواح میں شدید آندھی طوفان اور بارش ، مختلف علاقوں کو بجلی مہیا کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ ، آئیسکو سٹاف الرٹ بارش روکتے ہی بجلی بحالی کا عمل شروع کر دیا جائے گا

سینیٹ اجلاس:اغوا گم شدہ بچوں کی بازیابی کا بل زینب الرٹ بل پیش کرنے کی تحریک ایوان میں منظور ،تحریک وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے پیش کی ،ایوان نے زینب الرٹ بل پیش کرنے کی تحریک منظور کی ،قائمہ کمیٹی سے منظور کردہ زینب الرٹ بل پر اپوزیشن کی پھر مخالفت ، جماعت اسلامی ن لیگ نے مخالفت کر دی ، سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی بھی ترامیم کے ساتھ منظور کر چکی ہے

کراچی:ایک تولہ  سونا 1950 روپے مہنگا ہوگیا ، ایک تولہ سونے کی قیمت 94100 روپے پر پہنچ گئی

لاہور: پنجاب پولیس مجرم پکڑنے کے ساتھ ساتھ شناختی کارڈز بھی بنوائے گی،  کسی جرم میں گرفتار شخص کے شناختی کارڈ کی بذریعہ نادرا ویری سس سسٹم تصدیق کی جائے، گرفتار شدہ ملزم کا شناختی کارڈ نہ بنا ہو تو تفتیشی افسر نادرا اتھارٹی سے رجوع کرے گا، آئی جی پنجاب

پمز ہسپتال میں ملازمین کو بائیومیٹرک حاضری سے استثنی دے دیا گیا،اس حوالے سے ایگزیٹو ڈاریکٹر پمز کی جانب سے مراسلہ جاری

نوازشریف کے معاملے پر حکومت غلط بیانی کررہی ہے،لیگی رہنما مصدق ملک

مظفرآباد: تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ یوسف الدوبے

وزارتِ صحت کا مُلک بھر کے داخلی راستوں پر ماہرِ نفسیات تعینات کرنے کا فیصلہ: زرائع

پنجاب ایپکس کمیٹی کااجلاس،کروناوائرس کےممکنہ خدشات سےمتعلق بڑےفیصلے ، پی ایس ایل کیلئےآنےوالےتمام شائقین کی کروناوائرس اسکریننگ ہوگی،فیصلہ،کراچی کےمیچزکوکم کرکےپنجاب میں منتقل کیاجائےگا،ذرائع

لاہور ہائیکورٹ میں عورت مارچ رکوانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت، عدالت نے درخواست ڈی سی لاہور کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد ابن سینا روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

گمشدہ بچے کی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار ایف آئی آر درج کرنے پابند , دو گھنٹے میں زارا اتھارٹی کو رپورٹ کرے گا

لاہور۔ بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، شیڈول میں تبدیلی کی درخواست بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کی تھی۔ ترجمان پی سی بی

سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے نام پر صنعتکاروں سے بھتہ وصول کئے جانے کا انکشاف، ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نےتمام صنعتی ایسوسی ایشنز کو خط لکھ دیا،ماحولیاتی قواعد کی خلاف ورزی کےنام پر صنعتوں سےپیسہ بٹورنے کی شکایات ہیں موصول ہو رہی ہیں، مشیر ماحولیات

لاہور:صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ،کوآپریٹوز ہاؤسنگ سوسائیٹیز ایکٹ 1925 میں مجوزہ قانونی ترامیم کا جائزہ

کراچی : پاکستان فٹبال فیڈریشن ’بی‘ ڈویثرن کلب لیگ کا 9مارچ سے آغاز ہوگا

About The Author