جنوری 1, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہباز تتلہ اغواء کیس: واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں،سی سی پی او

سی سی پی او کہتے ہیں اب تک کوئی خاص کامیابی نہیں ملی، واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں

لاہور:  سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ شہباز تتلہ اغواء اور ایس ایس پی مفخر عدیل لا پتہ کیس میں قانونی پہلووں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کر رہے ہیں۔

ذوالفقار حمید کےمطابق پولیس نے شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے پانچ کیسز میں سے تین کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، پندرہ کروڑ کی ریکوری بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکبری گیٹ ڈکیتی مزاحمت پر قتل ٹریس کیے ہیں اور  ڈیفنس میں دوکڑور سے زائد کی واردات ٹریس کی گئی ہے۔اس موقع پر انہوں نے ملزمان سے برآمد ہونیوالی رقم اور گاڑیوں کی چابیاں متاثرہ افراد کو دیں۔

About The Author