نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس کے باعث فضائی صنعت بُری طرح متاثر ہونے لگی

ٹریول ایجنٹس کا مطالبہ ہے کہ حکومت پروازیں ری شیڈول کرنے کا میکنزم بنائے، تاکہ نقصان کا ازالہ ہو سکے۔

لاہور:  سعوی عرب کی پروازیں معطل ہونے پر عمرہ زائرین نے اپنی رقم کی واپسی کیلئے ٹریول ایجنٹس کے دفاتر کا رخ کر لیا، صورت حال سے ایجنٹس مشکلات کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے عمرہ کی ادائیگی کیلئےسعودی عرب جانے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پروازیں معطل ہونے کی خبر تو مل گئی ہے لیکن بکنگ کے پیسے کب واپس ملیں گے یہ نہیں بتایا گیا۔ انہوں نے ٹریول ایجنٹس سے اپنی رقوم کی جلد از جلد واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طر ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ ٹکٹسں سمیت عمرہ زائرین کی بکنگ کے پیسے ادا کر چکے ہیں ،ہم تو بس کمیشن رکھتے ہیں اب زائرین کو رقم کیسے لوٹائیں؟

لاہور میں رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کی تعداد چار سو کے قریب ہے، جن کا مطالبہ ہے کہ حکومت پروازیں ری شیڈول کرنے کا میکنزم بنائے، تاکہ نقصان کا ازالہ ہو سکے۔

About The Author