نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چمن: پاک افغان بارڈر بند کردیا گیا

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ  باب دوستی سے آج ویزا پاسپورٹ پر بھی آمدورفت معطل رہے گی، دوطرفہ پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔

چمن: کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے پاک افغان بارڈر آج سے بند  کردیاہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہناہے کہ پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان بارڈر بندش سے متعلق غیررسمی اجلاس میں بارڈر بند کرنے کا فیصلہ ہوا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق افغان سرحدی فور س کمانڈر نے کہا کہ بارڈر بندش سے متعلق فیصلہ کابل میں افغان حکومت ہی کرسکتی ہے۔ پاکستانی فیصلے سے کابل میں افغان حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔

کسٹم حکام نے کہا کہ ایک ہفتے کےلئے باب دوستی سے ہر قسم کی آمدورفت آج سےمعطل رہے گی،فیصلہ وزارت داخلہ اور وزارت تجارت نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

کسٹم حکام نے یہ بھی بتایا کہ پاک افغان بارڈر پر موجود مال بردار گاڑیاں، نیٹو آئل ٹینکرز، ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینرز کسٹم ہاوس اور دیگر یارڈ منتقل کردی جائیں ۔

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ  باب دوستی سے آج ویزا پاسپورٹ پر بھی آمدورفت معطل رہے گی، دوطرفہ پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔

محکہ صحت کے حکام نے مزید بتایا کہ باب دوستی کی بندش کے بعد پاک افغان سرحد پر اسکریننگ  کا عمل بھی ایک ہفتے کےلئے بند کردیا گیاہے۔ اسکریننگ ٹیمیں باب دوستی پر بدستور موجود رہیں گی۔
وفاقی وزارت صحت نے پاک افغان بارڈر باب دوستی بند کرنے کےلئے مطلع کر دیاہے۔ پاک افغان بارڈر پر اب تک کرونا کا کوئی مریض نہیں پایا گیاباب دوستی کی 7 دن کےلئے بندش کا مقصد کرونا وائرس افغانستان سے آمد کی روک تھام ہے۔

About The Author