گجرات فسادات کے بعد مودی سرکار کے ہی راج میں مسلمانوں کی نسل کشی کی ایک بار پھر سنگین کوشش،،انتہا پسندوں نے شاہین باغ کا دھرنا بزور طاقت ختم کرانے کا اعلان کردیا،
اپنے غنڈوں کو آج شاہین باغ بلالیا،، مسلم کش فسادات میں اب تک 42 افراد ہلاک اور 3 سو سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں،
مودی سرکار کے ظلم پر بنگالی فلموں کی ہیروین سبھدرا مکھرجی نے بی جے پی سے استعفی دے دیا، حملوں کی شکار چالیس سالہ ممتاز بیگم کہنا ہے کہ بلوائیوں نے ان کے شوہراور 20 سالہ بیٹی کے چہرے پہ تیزاب پھنک دیا، انہوں نے مسجد میں چھپ کر جان بچائی
بھارت میں مودی سرکار اور اس کے پالتو غنڈوں کا راج جاری ہے۔ نئی دلی کے علاقہ شیو وی ہار میں مسلمانوں کے ہنستے بستے گھروں میں بھوتوں نے ڈیرا جما لیا
کشیدگی کو بڑھاوا دینے کے لیے ہندو انتہا پسندوں نے شاہین باغ میں جاری دھرنے کو ختم کرنے کے لیے اپنے حمایتوں کو آج بلا لیا۔
فسادات میں جہاں مسلمانوں کے گھروں کو آگ لگائی وہیں کئی افراد تیزاب گردی کا بھی شکار ہوئے
بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند ہندووں کے حملوں کے بعد سینکڑوں مسلمان نقل مکانی پر مجبور پوچکے ہیں
چالیس سالہ ممتاز بیگم کہنا تھا کہ سوموار کے روز مسلمانوں پر حملوں کے دوران بلوائیوں نے ان کے گھر میں گھس کر ان کے شوہراور 20 سالہ بیٹی کے چہرے پہ تیزاب پھنک دیا، انہوں نے مسجد میں چھپ کر جان بچائی
شیلٹر ہوم میں مقیم 28 سالہ شہربانو کا کہنا تھا کہ رات 2 بجے بلوائیوں نے حملہ کرکے ان کے سامنے والے گھر کو آگ لگادی، انہوں نے گھر کی لائیٹس بند رکھ کے جان بچائی، شہربانو کے مطابق انہوں نے پولیس کو بھی کال کی لیکن کسی نے نہیں اٹھایا
مودی سرکار کے ظلم پر بنگالی فلموں کی ہیروین سبھدرا مکھرجی نے بی جے پی سے استعفی دے دیا
بنگالی اداکارہ کے مطابق وہ ایسی پارٹی میں نہیں رہ سکتی جس میں انوراگ اورکپل مشرا جیسےلیڈر ہوں
مسلم کش فسادات میں اب تک 42 افراد ہلاک اور 3 سو سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ