دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیب سکھر نے خورشید شاہ کے مرحوم بھائی کو بھی طلب کرلیا

خورشید شاہ کے بھائی علی نواز شاہ 8 سال قبل انتقال کرچکے ہیں اور انہیں نیب کی جانب سے اب شاہ اسپننگ ملزلمٹیڈ کی تحقیقات کےلیےطلب کیاگیا ہے۔

سکھر: نیب نے سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ان کے مرحوم بھائی کو بھی طلب کرلیا۔

نیب سکھر نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف کرپشن کے کیس میں ان کے مرحوم بھائی علی نواز شاہ کو 3 مارچ کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔

خورشید شاہ کے بھائی علی نواز شاہ 8 سال قبل انتقال کرچکے ہیں اور انہیں نیب کی جانب سے اب شاہ اسپننگ ملزلمٹیڈ کی تحقیقات کےلیےطلب کیاگیا ہے۔

نیب کی جانب سے کسی مرحوم کو طلب کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، نیب سکھر اس سے قبل مرحوم عبدالفتح انڈھڑکو بھی طلب کرچکی ہے اور وہ 7 سال قبل انتقال کرچکےہیں۔

واضح رہےکہ خورشید شاہ پر ایک ارب 30کروڑ روپےکاریفرنس دائر ہے، وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث جیل کسٹڈی میں این آئی سی وی میں زیر علاج ہیں۔

About The Author