امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی طالبان معاہدے میں کلیدی شق کے نہ ہونے کے افغان دعوی کو مسترد کردیا
عالمی خبر ایجنسی کے مطابق اشرف غنی نے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کے لئے طالبان کا مطالبہ مسترد کیا تھا،
افغان صدر نے اس شق کو مزید بات چیت کی شرط کے طور پر معاہدے میں شامل ہونے کا دعوی کیا تھا۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ اس سے پہلے بھی دونوں طرف سے قیدیوں کی رہائی کا عمل ہوا ہے، ہم آگے بڑھنے کا راستہ ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔
مائیک پومپیو نے کہا کہ ہفتے کے روز دوحہ میں امریکی فوجیوں کے انخلا کا معاہدہ تاریخی تھا ، معاہدہ طالبان کی طرف سے تشدد کو کم کرنے کے لئے تفصیلی وعدوں پر مشتمل تھا۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا امید ہے آنے والے دنوں میں افغانستان کی حکومت اور طالبان کے مابین بات چیت کا آغاز ہوگا۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور