انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس کلیم امام نے عمر کوٹ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) پر ضمنی الیکشن میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔
آئی جی سندھ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایس 52 میں ضمنی الیکشن سے قبل ایس پی عمر کوٹ کو تبدیل کیا جائے کیونکہ ایس پی عمر کوٹ الیکشن میں مداخلت کر رہا ہے۔
یاد رہے پی ایس 52 عمرکوٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 17مارچ کو ہو گی، یہ نشسٹ پیپلز پارٹی کے رہنما علی مردان شاہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
سندھ حکومت نے بھی آئی جی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کو جواب بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کے عمر کوٹ کے انتخابات میں مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو