دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلاول بھٹو زرداری نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے انسانی حقوق کمیشن کے کردار پر سوال اٹھا دئیے

لاپتہ افراد کی بازیابی کے بعد کیا ان کے خلاف ایکشن لیا جاتا ہے کہ جنہوں نے لاپتہ کیا؟

اسلام آباد:

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے انسانی حقوق کمیشن کے کردار پر سوال اٹھادئیے

وزارت انسانی حقوق کے حکام کا انسانی حقوق کمیشن کی کوتاہی کا اعتراف

لاپتہ افراد کی بازیابی کے بعد کیا ان کے خلاف ایکشن لیا جاتا ہے کہ جنہوں نے لاپتہ کیا؟ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استفسار

لاپتہ افراد ذہنی دباؤ میں ہوتے ہیں تو بازیاب ہونے کے بعد کچھ بتانہیں پاتے، انسانی حقوق کے حکام کی وضاحت

اسلام آباد: آپ لاپتہ افراد کے حوالے سے یہ بات لکھ کر بلوچستان حکومت کو ارسال کریں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت

لاپتہ افراد کے حوالے سے وزارت انسانی حقوق کے حکام کے اعدادوشمار پر کمیٹی ارکان برہم

بلوچستان میں پانچ سو نہیں بلکہ پانچ ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں، کمیٹی ارکان

لاپتہ افراد کے حوالے سے بلوچستان حکومت کی رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد ہے، کمیٹی ارکان

بلوچستان سے خواتین اور سیاسی کارکن تک لاپتہ کیا جارہے ہیں، کمیٹی ارکان

بلوچستان کوئٹہ سیکریٹریٹ یا زرغون روڈ تک محدود نہیں ہے، کمیٹی ارکان

بولان میڈیکل کالج کی طالبات کو حقوق کے مطالبے پر بلوچستان حکومت کی جانب سے ہراساں کیا گیا، کمیٹی ارکان

انسانی حقوق کی وزارت صوبائی حکومتوں کی رپورٹس پر انحصار کرتی ہے، حکام کی وضاحت۔

About The Author